• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:11pm
  • LHR: Maghrib 5:05pm Isha 6:32pm
  • ISB: Maghrib 5:05pm Isha 6:34pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:11pm
  • LHR: Maghrib 5:05pm Isha 6:32pm
  • ISB: Maghrib 5:05pm Isha 6:34pm

عامر آئی سی سی اینٹی کرپشن یونٹ سے کلیئر

شائع January 26, 2015
محمد عامر ۔ فائل فوٹو اے ایف پی
محمد عامر ۔ فائل فوٹو اے ایف پی

کراچی: چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی) شہریار خان نے کہا کہ فاسٹ باؤلر محمد عامر کو آئی سی سی اینٹی کرپشن یونٹ نے کلیئر کردیا ہے اور رسمی کارروائی کے بعد عامر ڈومیسٹک کرکٹ کھیل سکتے ہیں۔

محمد عامر 2010 میں انگلینڈ کے خلاف میچ میں اسپاٹ فکسنگ کا الزام ثابت ہونے پر پانچ سالہ پابندی کی زد میں ہیں۔

مشہور اردو روزنامہ ’جنگ‘ کے مطابق شہریار خان نے انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ محمد عامر کو آئی سی سی کے اینٹی کرپشن یونٹ نے کلیئر کردیا تھا اور محض رسمی کارروائی باقی ہے جس کے بعد وہ ڈومیسٹک کرکٹ کھیل سکیں گے۔

یہ گفتگو انہوں نے اتوار کو آئی سی سی میٹنگ کے لیے دبئی روانہ ہونے سے قبل کی۔

دورہ بنگلہ دیش پر پاکستانی مطالبات کے کے حوالے سے سوال پر انہوں نے کہا کہ بنگلہ دیش نے پاکستان کے مطالبات ماننے سے انکار کرتے ہوئے ان مطالبات پر نظرثاچنی کی درخواست کی ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان نے رواں سال ورلڈ کپ کے بعد بنگہ دیش کا درہ کرنا ہے لیکن پاکستان نے اس دورے پر شرائط پیش کر دی ہیں۔

10 اپریل سے شیڈول اس دورے پر پاکستان کے مطالبات کے باعث سوالیہ نشان لگ چکا ہے جہاں پاکستان کرکٹ بورڈ نے بنگلہ دیش سے سیریز کی 50 فیصد آمدنی سمیت انڈر 19 اور اے ٹیم کے دورہ پاکستان ی شرط بھی عائد کردی تھی۔

پاکستان نے کہا ہے کہ اگر یہ مطالبات پورے نہ کیے گئے تو پاکستانی ٹیم بنگلہ دیش کا دورہ نہیں کرے گی۔

شہریار کا کہنا تھا کہ وہ آئی سی سی میٹنگ کے دوران بنگلہ دیشی حکام سے بات چیت کریں گے اور معاملہ حل ہونے کی امید ہے۔

انجری کا شکار فاسٹ باؤلر جندی خان کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ پی سی بی کے ڈاکٹرز سے میری بات ہوئی ہے اور جنید خان بتدریج بہتر ہو رہے ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024