• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:14am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:41am Sunrise 7:10am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:14am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:41am Sunrise 7:10am

جعفرآباد: گیس پائپ لائن کودھماکے سے اڑا دیا گیا

شائع January 24, 2015
بلوچستان کے ضلع جعفرآباد میں نامعلوم ملزمان نے گیس پائپ لائن کو دھماکہ خیز مواد سے اڑا دیا — فائل فوٹو
بلوچستان کے ضلع جعفرآباد میں نامعلوم ملزمان نے گیس پائپ لائن کو دھماکہ خیز مواد سے اڑا دیا — فائل فوٹو

کوئٹہ: بلوچستان کے ضلع جعفرآباد میں نامعلوم ملزمان نے 18 انچ قطر کی گیس پائپ لائن کو دھماکا خیز مواد سے اڑا دیا ہے۔

ڈان نیوز کے مطابق پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ ملزمان نے ضلع جعفراباد کےعلاقے ڈیرہ اللہ یار سے گزرنے والی گیس پائپ لائن کے قریب دھمااکا خیز مواد نصب کیا اور اسے دھماکے سے تباہ کردیا ہے۔

پولیس کے مطابق نامعلوم ملزمان کی جانب سے بلوچستان کے شمالی علاقوں سمیت کوئٹہ کو گیس فراہمی کی متبادل لائن کو تباہ کیا ہے جبکہ متاثرہ گیس پائپ لائن سے ان علا قوں میں جاری گیس کی فراہمی معطل نہیں ہوگی۔

دھماکے کی اطلاع پر پولیس اور سوئی سدرن گیس کمپنی کے اہلکار مذکورہ جگہ پر پہنچے اور دھماکے کے بعد بھڑکنے والی آگ پر قابو پانے کیلئے فایر بریگیڈ کے عملے کو فوری طلب کرلیا گیا ہے۔

پولیس کے مطابق دھماکے میں کسی قسم کے جانی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے۔

پولیس نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ دھماکے میں مبینہ طور پر بلوچ علحیدگی پسند تنظیمیں ملوث ہوسکتی ہیں تاہم اب تک کسی گروپ نے دھماکے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔

واضح رہے کہ گذشتہ روز بھی ملزمان نے اسی علاقے میں دوگیس پائپ لائنوں کو دھماکے سے اڑادیا تھا۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024