• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

سر کی خارش سے نجات ممکن؟

شائع January 24, 2015
— فائل فوٹو
— فائل فوٹو

سر میں خشکی سردیوں میں عام ہوجاتی ہے جس کا نتیجہ تکلیف دہ خارش کی شکل میں نکلتا ہے جس سے بچنے کے لیے خواتین کی جانب سے نت نئے شیمپوز کا استعمال اس تصور سے کیا جاتا ہے کہ اس سے انہیں کھجانے سے نجات مل جائے گی۔

سر میں خارش ایک بہت عام چیز ہے جس کا مرد و خواتین دونوں کو سامنا ہوتا ہے جس کی وجہ عام طور پر بالوں کی صفائی کا زیادہ خیال نہ رکھنا یا جلدی مسائل ہوتے ہیں۔

تاہم گھر سے باہر کسی پرہجوم مقام پر یہ خارش کئی بار شرمندگی کا باعث بھی بن جاتی ہے خاص طور پر خشکی اور جوئیں باہر نکلنا تو شرم سے پانی پانی بھی کرسکتا ہے۔

تاہم اس تکلیف سے نجات کے چند سادہ اور گھریلو ٹوٹکے بہت مددگار ثابت ہوتے ہیں جو پیش خدمت ہیں۔

ماسک کا استعمال

ہیئر ماسک سر کی مردہ جلد کے چھلکوں کی شکل میں نکلنے، خشکی اور دیگر تکالیف کو کم کرنے میں مدد دیتا ہے اور کوئی بھی فرد اس ماسک کو آسانی سے بناسکتا ہے۔

ایک کیلا لیں اور اسے شہد کے ساتھ کچلیں اور پھر اسے پیاز کے عرق کے ساتھ مکس کرلیں اور پھر اس کو پیسٹ کی شکل میں مکس کرنے کے بعد بیس منٹ تک سر پر لگا رہنا دیں اور پھر اسے شیمپو سے دھولیں۔

گرم تیل کا استعمال

بالوں خاص طور پر خشک بالوں کے لیے ایک بہترین ٹوٹکا گرم تیل ہوتا ہے جو بالوں کی نمی کو بحال کرکے جلد پر خشکی کے احساس کو کم کرتا ہے۔

تھوڑا سا زیتون کا تیل لیں اور کچھ دیر تک گرم کرکے اس میں شہد کی کچھ بوندیں شامل کریں اور پھر اپنے بالوں پر لگا کر کچھ منٹ تک مالش کریں اور کچھ دیر بعد شیمپو سے بالوں کو دھولیں۔

لیموں کے تازہ عرق کا استعمال

لیموں ایک کارآمد سبزی ہے جو خارش زدہ سر کو سکون پہنچانے کے لیے انتہائی فائدہ مند ثابت ہوتا ہے۔ بس لیموں کا تازہ عراق اپنے سر پر لگائیں اور کچھ منٹ تک لگا رہنے دیں، جب وہ خشک ہونے لگے تو کچھ دیر بعد شیمپو سے بالوں کو دھولیں۔

آلو ویرا کا استعمال

آلو ویرا جلد اور سر کے لیے اپنی فائدہ مند خوبیوں کے باعث جانا جاتا ہے بس آلو ویرا جیل کو سر پر لگائیں اور کچھ دیر بعد شیمپو سے سر دھولیں۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024