• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

لاہور میں طالبان کی حمایت پر قاری گرفتار

شائع January 22, 2015
ملزم گزشتہ 20 سالوں سے سول ایوی ایشن کا ملازم تھا—رائٹرز فائل فوٹو۔
ملزم گزشتہ 20 سالوں سے سول ایوی ایشن کا ملازم تھا—رائٹرز فائل فوٹو۔

لاہور: نماز جمعہ کے خطبے میں طالبان کی حمایت کرنے پر سول ایوی ایشن اتھارٹی کے ملازم کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

یاد رہے کہ پشاور میں آرمی پبلک اسکول پر حملے کے بعد پاکستانی حکام نے دہشت گردوں کے خلاف کارروائیاں تیز کردی ہیں۔

اس سلسلے میں ملک بھر میں بڑی تعداد میں طالبان عسکریت پسندوں کو ہلاک یا گرفتار کیا جاچکا ہے۔

دوسری طرف جیلوں میں پھانسی کی سزا پانے والے 20 دہشتگردوں کو پھانسیاں بھی دی جاچکی ہیں۔

سول ایوی ایشن ذرائع کے مطابق ملزم قاری احرار اسٹاف کالونی کی مسجد میں قاری ہے۔

انہوں نے بتایا کہ ملزم نے جمعے کی نماز کے دوران طالبان کے حق میں بیانات دیے تھے۔

ذرائع کے مطابق حساس اداروں نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو اس کے گھر سے گرفتار کیا۔

ملزم گزشتہ 20 سالوں سے سول ایوی ایشن کا ملازم تھا۔

تبصرے (1) بند ہیں

sara Jan 22, 2015 06:47pm
these kind of people are snakes please/arrest whole groups . Had these open n hidden terrorists are not there your income may be more than thirty three percent n future of our children may have been brightrt. Plesase arrest all hard n soft trrorist dial 1717 n tell if any beast u find thank u We n Pakistan will win

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024