• KHI: Maghrib 5:42pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 4:59pm Isha 6:25pm
  • ISB: Maghrib 5:00pm Isha 6:28pm
  • KHI: Maghrib 5:42pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 4:59pm Isha 6:25pm
  • ISB: Maghrib 5:00pm Isha 6:28pm

راولپنڈی : 'خود کش حملہ آور' پولیس کی فائرنگ سے ہلاک

شائع January 20, 2015
فائل فوٹو
فائل فوٹو

راولپنڈی: وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے ساتھ جڑواں شہر راولپنڈی میں ایک مبینہ خود کش حملہ آور نے پولیس کے روکے جانے پر فرار ہونے کی کوشش کی جس کو سر میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔

پولیس کا کہنا تھا کہ دہشت گرد پشاور سے راولپنڈی آنے والی بس میں سوار تھا، جی ٹی روڈ پر واہ گارڈن کے قریب دہشت گرد نے فرار ہونے کی کوشش کی تھی اہلکاروں نے اس کے سر پر گولی ماری جس سے وہ خود کش دھماکہ کرنے میں کامیاب نہ ہو سکا۔

ذرائع کے مطابق تلاشی کےدوران حملہ آور نے بھاگنے کی کوشش کی جس پر پولیس نے اس کا پیچھا کیا، پولیس کے پیچھا کرنے پر حملہ آور نے خود کو دھماکے سے اڑانے کی کوشش کی۔

پولیس کا کہنا تھا کہ بم ڈسپوزل اسکواڈ کو طلب کر لیا گیا تاکہ وہ خود کش حملہ آور کی جیکٹ کو ڈی-فیوز کی جا سکے۔

ذرائع کے مطابق مبینہ خود کش کے پاس دستی بم اور اسلحہ موجود تھا۔

وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار کی واہ چیک پوسٹ پر خود کش دھماکے کی مذمت کی۔

وزارت داخلہ کے ترجمان کا کہنا تھا کہ وزیر داخلہ چوہدری نثار نے واقعے کی فوری رپورٹ طلب کرلی ہے۔

ڈان نیوز نے ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ خود کش حملہ آور نے پولیس پر دستی بم بھی پھینکا، ایک اہلکار زخمی بھی ہوا۔

واضح رہے کہ 10 جنوری کو بھی راولپنڈی میں ایک دھماکے میں 8 افراد ہلاک اور 16 زخمی ہو گئے تھے۔

تبصرے (1) بند ہیں

Saajid Jan 20, 2015 08:57pm
اسلام میں کہیں بھی خودکش حملوں اور دہشت گردی کا ذکر نہیں ہے درحقیقت، ایسا کرنے والے دہشتگرد ہیں اور وہ اسلام سے بغاوت کر رہے ہیں۔ خودکش حملے اسلام میں جائز نہیں ہیں بلکہ یہ کفر ہے۔ بے گناہ شہریوں کا قتل اور دہشت گردی اسلام کے اصولوں سے انحراف ہے جب کہ اسلامی ریاست کے خلاف مسلح جدوجہد بغاوت کے زمرے میں آتی ہے۔دہشتگرد طالبان ،مملکت پاکستان کی اقتصادی اور دفاعی صلاحیت و طاقت کو مفلوج کرنا چاہتے ہیں جسکی ظالم و سفاک دہشتگردوں کو اجازت نہیں دی جا سکتی۔ طالبان دہشتگرد، دھماکوں اور خودکش حملوں سے پاکستان کو تباہ کرنا چاہتے ہیں اور طاقت کے زور پر اپنا انتہا پسند انہ مذہبی ایجنڈا پاکستان پر مسلط کرنا چاہتے ہیں-

کارٹون

کارٹون : 27 نومبر 2024
کارٹون : 26 نومبر 2024