• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:11pm
  • LHR: Maghrib 5:05pm Isha 6:32pm
  • ISB: Maghrib 5:05pm Isha 6:34pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:11pm
  • LHR: Maghrib 5:05pm Isha 6:32pm
  • ISB: Maghrib 5:05pm Isha 6:34pm

'دو ملک لکھوی کی حوالگی کا مطالبہ کر رہے ہیں'

شائع January 20, 2015
ذکی الرحمان لکھوی۔ — اے ایف پی فائل فوٹو
ذکی الرحمان لکھوی۔ — اے ایف پی فائل فوٹو

اسلام آباد: وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) نے اسلام آباد ہائی کورٹ کو بتایا ہے کہ دو ملک، جن کے شہری ممبئی حملوں میں مارے گئے، ذکی الرحمان لکھوی کی حوالگی کا مطالبہ کر رہے ہیں۔

لکھوی پر الزام ہے کہ وہ 2008 ممبئی میں ہونے والے دہشت گرد حملے کے ماسٹر مائنڈ ہیں اور ایف آئی اے نے گرفتاری کے بعد انہیں ملنے والی ضمانت کے خلاف عدالت میں اپیل دائر کر رکھی ہے۔

پیر کو اپیل کی سماعت کے دوران ایف آئی اے کے وکیل چوہدری اظہر نے جسٹس نورالحق اور جسٹس شوکت عزیز صدیقی پر مشتمل آئی ایچ سی ڈویژن بینچ سے جلد فیصلہ سنانے کی درخواست کی۔

تاہم، جسٹس صدیقی نے اپنے ریمارکس میں کہا کہ اگر حکومت کو جلدی ہے تو وہ اس مقدمہ کو فوجی عدالت لے جا سکتی ہے۔

بینچ کا کہنا تھا کہ سفارتی امور وفاقی حکومت کی ذمہ داری ہیں اور اس سے عدالتی کارروائی متاثر نہیں ہو گی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق، امریکا اور برطانیہ نے تحریری طور پر پاکستان حکومت سے لکھوی کی تحویل مانگی ہے۔

اٹھارہ دسمبر کو اسلام آباد میں انسداد دہشت گردی کی ایک عدالت نے ممبئی حملہ کیس میں لکھوی کو ضمانت پر رہا کر دیا تھا لیکن حکومت نے انہیں نقص امن سے متعلق آرڈیننس کے تحت ایک مہینے کے لیے حراست میں لے لیا۔

مدت مکمل ہونے کے بعد حکومت نے ان کی حراست کا دورانیہ مزید ایک مہینہ بڑھا دیا۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024