• KHI: Maghrib 6:02pm Isha 7:22pm
  • LHR: Maghrib 5:19pm Isha 6:44pm
  • ISB: Maghrib 5:19pm Isha 6:47pm
  • KHI: Maghrib 6:02pm Isha 7:22pm
  • LHR: Maghrib 5:19pm Isha 6:44pm
  • ISB: Maghrib 5:19pm Isha 6:47pm

پیٹرول بحران: وزیر اعظم کاتحقیقات کا حکم

شائع January 18, 2015
فوٹو : پی پی آئی
فوٹو : پی پی آئی

لاہور: ملک میں 6روز سے جاری پٹرول بحران پر وزیر اعظم نواز شریف نے نوٹس لے لیا ہے۔

ڈان نیوز کے مطابق وزیر اعظم کی وزارت پیٹرولیم، پاکستان اسٹیٹ آئل (پی ایس او) حکام، آئل این ڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی(اوگرا) اور نجی کمپنیوں کے خلاف تحقیقات کی ہدایت کی ہے۔

نواز شریف کا کہنا تھا کہ نجی پیٹرولیم کمپنیوں نے مطلوبہ مقدار میں پیٹرول کا ذخیرہ کیوں نہیں رکھا۔

وزیر اعظم نے یہ بھی ہدایت کی ہے کہ تحقیقات کے ساتھ عوام کو فوری ریلیف دینے کے لیے اقدامات کیے جائیں۔

لاہور میں بعض علاقوں میں پیٹرول 300روپے لیٹر میں غیر قانونی طور پر فروخت ہو رہا ہے۔۔۔ فوٹو: آن لائن
لاہور میں بعض علاقوں میں پیٹرول 300روپے لیٹر میں غیر قانونی طور پر فروخت ہو رہا ہے۔۔۔ فوٹو: آن لائن

دوسری جانب وفاقی دارالحکومت اسلام آباد، لاہور، ملتان، فیصل آباد، سیالکوٹ سمیت پنجاب کے دیگر شہروں میں بدستور پیٹرول کی عدم دستیابی سے پمپس بند ہیں۔

جن پمپس پر پیٹرول دستیاب ہونے کی اطلاع ملتی ہے اس پر شہریوں کا رش لگا ہوا ہے جبکہ اتوار کی تعطیل پر طویل قطاروں میں کھڑے بہت سارے شہریوں کو پھر بھی پیٹرول نہ مل سکا۔

علاوہ ازیں سی این جی اسٹیشنز بھی گیس میں پریشر کی کمی ہونے کی وجہ سے بند ہیں، پمپس پر پیٹرول اور سی این جی کےحصول کےلئے تلخ کلامی اور للڑائی جھڑے بھی معمول بن گئے ہیں

کارٹون

کارٹون : 12 جنوری 2025
کارٹون : 9 جنوری 2025