• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

ہندوستان: بیٹی کو زندہ دفن کرنے والا شخص گرفتار

شائع January 17, 2015
السٹریشن—۔خدا بخش ابڑو
السٹریشن—۔خدا بخش ابڑو

اگرتلہ: ہندوستان ریاست ٹری پورہ کے ڈسٹرکٹ سپاہی جالا میں اپنی نو سالہ بیٹی کو زندہ دفن کرنے کی کوشش کرنے والے شخص کو گرفتار کرلیا گیا۔

زی نیوز کے مطابق عبدالحسین نامی شخص نے گزشتہ روز اپنی نو سالہ بیٹی رخسانہ کو اپنے گھر کے پچھلے صحن میں ایک گڑھے میں زبردستی دفن کرنے کی کوشش کی، تاہم ایک پڑوسی نے اسے دیکھ لیا اور پولیس کو اطلاع کردی۔

رخسانہ کو ہسپتال منتقل کردیا گیا، جہاں اس کی حالت تشویش ناک بتائی جاتی ہے۔

جبکہ بچی کے والد عبدالحسین کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

واقعے کے وقت بچی کی والدہ گھر پر موجود نہیں تھیں۔

تبصرے (1) بند ہیں

Khan Jan 17, 2015 02:09pm
Zaman e Jahiliat mae yahe hota tha

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024