گڈانی کول پاور منصوبہ بند کرنے کی منظوری
کروڑوں روپے اخراجات کے بعد وزیراعظم نے گڈانی پاورمنصوبے کیلئے قائم پاکستان پاور پارک مینجمنٹ کمپنی بند کرنے کی منظوری دیدی ہے جس کےباعث 6 ہزار600 میگاواٹ کاگڈانی کول پاور منصوبہ بند ہوگیا ہے۔
نمائندہ ڈان نیوز کے مطابق چینی کمپنیوں کے انکار اور حکومتی ترجیحات میں تبدیلی منصوبہ بند ہونے کی وجوہات ہیں۔
وزیراعظم کے ترجمان کے مطابق میاں نواز شریف نے پی پی پی ایم سی کمپنی بند کرنے کی منظوری دے دی ہے، جب کہ حکام کا کہنا ہے کہ سرکاری سطح پر 6600 میگاواٹ کا کول پاور منصوبہ باضابطہ طور پر بند ہوگیا ہے۔
ذرائع کے مطابق پاکستان پاور پارک کی فزیبلٹی اسٹیڈی پر دس کروڑ روپے خرچ کیے گئے اور یہاں پی پی پی سی کمپنی نے سرمایہ کاروں کے لیے انفراسٹرچکر قائم کرنا تھا۔
تاہم اب گڈانی پاور منصوبے کیلئے قائم کمپنی کے چیف ایگزیکٹو سمیت تمام افسران وملازمین فارغ کر دیئے گئے ہیں۔
حکام کا کہنا ہے کہ کروڑوں روپے کے اخراجات روکنےکیلئے کمپنی ختم کی گئی ہے۔
تبصرے (2) بند ہیں