• KHI: Zuhr 12:16pm Asr 4:16pm
  • LHR: Zuhr 11:46am Asr 3:37pm
  • ISB: Zuhr 11:51am Asr 3:39pm
  • KHI: Zuhr 12:16pm Asr 4:16pm
  • LHR: Zuhr 11:46am Asr 3:37pm
  • ISB: Zuhr 11:51am Asr 3:39pm

'آپ کا مطلوبہ نمبر کسی کے استعمال میں نہیں'

شائع January 16, 2015
فائل فوٹو/ اے ایف پی—۔
فائل فوٹو/ اے ایف پی—۔

ساہیوال: 'السلام علیکم، آپ کا مطلوبہ نمبر کسی کے استعمال میں نہیں، برائے مہربانی 1217 ڈائل کریں' ، یہ وہ جواب تھا جو صوبائی وزیر ملک ندیم کامران کو ایک گرلز کالج میں سیکیورٹی انتظامات کے لیے دیئے گئے چیچیہ وطنی کے ڈی ایس پی کا نمبر ملانے پر ملا۔

پنجاب کے وزیر برائے زکوۃ و عشر ملک ندیم کامران نے گزشتہ روز سیکیورٹی کے انتظامات کا جائزہ لینے کے لیے چیچہ وطنی کے گورنمنٹ کریسنٹ گرلز کالج کا دورہ کیا۔

کالج میں دہشت گردی کے کسی واقعے یا سیکیورٹی کے حوالے سے ناخوشگوار صورتحال کے موقع پر ڈی ایس پی کا نمبر دیگر دوسرے نمبروں کے ہمراہ نمایاں طور پر آویزاں تھا۔

تاہم جب سیکیورٹی انتظامات کے موثر ہونے کی تصدیق کی غرض سے ڈی ایس پی آفس کا نمبر ملایا گیا تو آپریٹر کی آواز سنائی دی کہ یہ نمبر کسی کے استعمال میں نہیں ہے۔

اس موقع پر کالج انتظامیہ کے ساتھ ساتھ پولیس کو بھی انتہائی شرمندگی کا سامنا کرنا پڑا۔

مزید انکوائری سے یہ معلوم ہوا کہ ڈی ایس پی آفس کا لینڈ لائن نمبر واجبات کی عدم ادائیگی کی بناء پر کاٹ دیا گیا ہے۔

چیچہ وطنی کے ایک بوائز اسکول کے دورے کے موقع پر بھی ایک دلچسپ صورتحال پیش ۤآئی جہاں اسسٹنٹ کمشنر کا موبائل نمبر غلط درج کیا گیا تھا۔

ملک ندیم کامران نے سرکاری اسکولوں اور ہائی اسکولز کا بھی دورہ کیا اور بلڈنگ ڈپارٹمنٹ آفیشلز کو ہدایت کی کہ وہ اسکولوں میں سیکیورٹی کے حوالے سے تعمیرات جلد از جلد مکمل کریں۔

صوبائی وزیر کے ہمراہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مقامی رہنما طفیل جٹ، ڈسٹرکٹ پولیس افسر سید خرم علی، چیچہ وطنی کے ڈی ایس پی فرخ جاوید، ڈائریکٹر کالجز عبدل المجید، ای ڈی او (ایجوکیشن) اور دیگر بھی موجود تھے۔

کارٹون

کارٹون : 31 اکتوبر 2024
کارٹون : 30 اکتوبر 2024