• KHI: Fajr 4:52am Sunrise 6:11am
  • LHR: Fajr 4:11am Sunrise 5:35am
  • ISB: Fajr 4:12am Sunrise 5:39am
  • KHI: Fajr 4:52am Sunrise 6:11am
  • LHR: Fajr 4:11am Sunrise 5:35am
  • ISB: Fajr 4:12am Sunrise 5:39am

بیلجیم: انسداد دہشت گردی آپریشن میں دو ہلاک

شائع January 16, 2015
ورویئرز: آپریشن میں پولیس نے سڑک کا محاصرہ کر رکھا ہے۔ — اے ایف پی
ورویئرز: آپریشن میں پولیس نے سڑک کا محاصرہ کر رکھا ہے۔ — اے ایف پی

برسلز: بیلجیم میں پولیس کے ایک انسداد دہشت گردی آپریشن میں دو افراد مارے گئے۔

مقامی میڈیا کے مطابق، آپریشن میں دو نامعلوم افراد ہلاک، ایک شدید زخمی جبکہ متعدد کو حراست میں لیا گیا۔

گزشتہ ہفتے پیرس میں دہشت گردی کی ایک واردات میں 17 ہلاکتوں کے بعد یورپ میں سیکورٹی کی مجموعی صورتحال کے بارے میں خدشات بڑھ گئے ہیں۔

بیلجیم کے عدالتی حکام نے صرف اتنا بتایا کہ جمعرات کو شہر لیج اور جرمن سرحد کے قریب ورویئرز کے مرکز ی حصے میں ایک انسداد دہشت گردی کا آپریشن ہوا۔

پبلک سروس ریڈیو آرٹی بی ایف نے بتایا کہ آپریشن کرنے والی سیکورٹی فورسز کے اہلکاروں کو کسی قسم کا نقصان نہیں پہنچا۔

ریڈیو کا کہنا ہے کہ آپریشن کا مقصد مشتبہ شدت پسندوں پر نظر رکھنا تھا۔ایسا ہی ایک آپریشن شام میں جاری خانہ جنگی میں حصہ لے کر واپس لوٹنے والوں کے خلاف تھا۔

مقامی میڈیا کا کہنا ہے کہ ورویئرز میں ریلوے سٹیشن کے قریب ایک رہائشی علاقے میں فائرنگ اور متعدد دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں۔

ایک عینی شاہد کی جانب سے ٹوئٹر پر جاری فوٹو میں سڑک کو بلاک کرنے والی پولیس گاڑیاں اور ایمبولینسوں کو دیکھا جا سکتا ہے۔

کارٹون

کارٹون : 13 اپریل 2025
کارٹون : 12 اپریل 2025