• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

عمر اکمل کے ہاں بیٹی کی پیدائش

شائع January 16, 2015
عمر اکمل نے ٹوئیٹر پر اپنی بیٹی کی تصویر شائع کی— ٹوئیٹر فوٹو
عمر اکمل نے ٹوئیٹر پر اپنی بیٹی کی تصویر شائع کی— ٹوئیٹر فوٹو

پاکستان کے معروف کرکٹر عمر اکمل کو ورلڈکپ کے آغاز سے قبل زندگی کی سب سے بڑی خوشی ایک بچی کی پیدائش کی شکل میں ملی۔

عمر اکمل نے اپنے ٹوئیٹر اکاﺅنٹ پر بیٹی کی پیدائش کا اعلان کیا اور کہا کہ اللہ تعالیٰ نے مجھے ایک بچی کی شکل میں خوبصورت تحفہ دیا ہے۔

عمر اکمل نے بیٹی کے ساتھ ایک تصویر بھی ٹوئیٹر پر شیئر کی۔

عمر اکمل اس وقت آسٹریلیا و نیوزی لینڈ میں اگلے ماہ سے شروع ہونے والے کرکٹ ورلڈکپ کے لیے 15 رکنی قومی ٹیم کا حصہ ہیں تاہم قومی اسکواڈ میگا ایونٹ سے پہلے 31 جنوری اور 3 فروری کو نیوزی لینڈ کے خلاف دو ون ڈے میچز کی سیریز کے لیے کیویز کے دیس کا رخ کرے گا۔

خیال رہے کہ عمر اکمل کی شادی گزشتہ سال سابق ٹیسٹ کرکٹر عبدالقادر کی بیٹی نور آمنہ سے ہوئی تھی اور اس تقریب میں پاکستانی ٹیم کے دیگر اراکین نے بھی بھرپور انداز میں شرکت کی تھی۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024