• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

’فرانس میں اسلام سمیت تمام مذاہب محفوظ ہیں‘

شائع January 15, 2015
فرانس کے صدر فرانسکو لاروندے پیرس میں عرب ورلڈ انسٹیٹیوٹ سے خطاب کررہے ہیں — فوٹو:رائٹرز
فرانس کے صدر فرانسکو لاروندے پیرس میں عرب ورلڈ انسٹیٹیوٹ سے خطاب کررہے ہیں — فوٹو:رائٹرز

پیرس: فرانس کے صدرفرانسوا اولاند نے اپنے ملک میں اسلام سمیت تمام مذاہب کو محفوظ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ مسلمان خود سب سے زیادہ شدت پسندی سے متاثر ہوئے ہیں۔

پیرس میں عرب ورلڈ انسٹیٹیوٹ سے خطاب کے دوران فرانسیسی صدر نے پیرس میں دہشت گردی کے بعد عرب دنیا کی جانب سے ہمدردی کرنے پر ان کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ اسلام جمہوریت سے ہم اہنگ مذہب ہے اور فرانس یہ جانتا ہے۔

گزشتہ ہفتہ پیرس میں ایک رسالے چارلی ہیبڈو اور یہودی سپر اسٹور پر حملے میں 17 افراد ہلاک ہوگئے تھے جس کے بعد فرانس بھر میں ان افراد کی یاد میں تقاریب کا سلسلہ جاری ہے۔

اس واقعے کے بعد فرانس کے مسلمانوں نے دعویٰ کیا تھا کہ فرانس میں کئی مساجد پر ایک درجن سے زائد بم حملے کئے گئے ہیں۔

فرانسوا اولاند کا کہنا تھا کہ ان کا ملک مسلمانوں اور ان کے مذہب کی عزت کرتا ہے لیکن کسی بھی صورت میں اپنی آزادی اور جمہوریت پر سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔

انھوں نے مزید کہا ہے کہ فرانس کے مسلمانوں کے بھی وہی حقوق اور فرائض ہیں جو دیگر فرانس کے شہریوں کے ہیں۔ فرانس کے صدر نے خطاب کے دوران کہا کہ مسلمانوں کو بھی اسی طرح کی حفاظت اور احترام ملنا چاہیئے جیسا کہ وہ ملک کو دیتے ہیں۔

انھوں نے کہا کہ فرانس عرب اور یورپ کے تعلقات کو مضبوط بنانے کیلئے نئے تجاویز پیش کرے گا جس کے ذریعے مزید عرب ممالک کے طلبہ کو فرانس میں پڑھنے کی اجازت بھی شامل ہوگی۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024