• KHI: Fajr 5:17am Sunrise 6:33am
  • LHR: Fajr 4:41am Sunrise 6:03am
  • ISB: Fajr 4:44am Sunrise 6:08am
  • KHI: Fajr 5:17am Sunrise 6:33am
  • LHR: Fajr 4:41am Sunrise 6:03am
  • ISB: Fajr 4:44am Sunrise 6:08am

لاہور: 6 سالہ بچے کا قاتل مؤذن نہیں حجام

شائع January 14, 2015 اپ ڈیٹ January 15, 2015
— اے ایف پی / فائل
— اے ایف پی / فائل

لاہور کے علاقے گرین ٹاون میں ایک حجام نے چھ سالہ بچے کو جنسی طور پر ہراساں کرنے کے بعد قتل کرنے کااعتراف کر لیا۔

2 جنوری کو گرین ٹاؤن میں واقع ایک مسجد کی سے چھ سالہ معین کی برہنہ لاش ملی تھی جسے پھندا لگا کر قتل کیا گیا تھا۔ مقتول کی پوسٹ مارٹم رپورٹ میں جنسی ہراسگی ثابت ہونے پر پولیس نے مسجد کے موذن سمیت سات افراد کو حراست میں لے کر تفتیش شروع کی تھی۔

ڈان نیوز کے مطابق پولیس کی جانب سے حراست میں لئے جانے والے افراد میں ایک 17 سالہ حجام شعیب بھی شامل تھا جس نے ڈی این اے اور پولی گرافک ٹیسٹ میں الزام ثابت ہونے کے بعد تفتیشی ٹیم کے سامنے بچے کے قتل کا اعتراف بھی کرلیا ہے۔

ڈان اخبار کے مطابق ڈی این اے رپورٹ میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ مسجد کے مؤذن نے بچے کا قتل سے دو روز قبل ریپ کیا تھا جب کہ اس کے قتل میں حجام ملوث ہے۔

پولیس کے مطابق قتل کا اعتراف کرنے والا 17 سالہ شعیب مسجد کے سامنے واقع ایک حجام کی دکان میں ملازم تھا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ زیر حراست ملزمان سے تفتیش کی جا رہی ہیں جنھیں بے گناہ ثابت ہونے پر رہا کر دیا جائے گا جب کہ مرکزی ملزم کو جلد عدالت میں پیش کیا جائے گا۔

تبصرے (12) بند ہیں

الیاس انصاری Jan 14, 2015 08:34pm
کیس کی آڑ میں مذہبی کارکنوں کو بدنام کرنے والوں کے منہ پر طمانچہ
lala Jan 14, 2015 10:49pm
@الیاس انصاری sai kaha hai ap ne bhai ji
sadia shah Jan 15, 2015 12:03am
لولے لنگڑے فیس بکی لبرل پیجز کے نام نہاد تجزیہ نگار جو کچھ دن پہلے مسجد میں ایک معصوم بچے کے قتل کی آڑ میں مولوی ، مسجد کو بدنام کرنے میں ہر قسم کی منطق پیش کر رہے تھے ، ان کے لئے خوش خبری یہ ہے کہ قاتل مولوی نہیں نکلا ، بلکہ 16 سالہ حجام نے یہ کروائی سرانجام دی تھی سعدیہ شاہ http://www.umuslim.com
Read All Comments

کارٹون

کارٹون : 22 مارچ 2025
کارٹون : 21 مارچ 2025