• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

بولڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا حقیقت میں شرمیلی؟

شائع January 12, 2015
بولی وڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا—۔فوٹو/ بشکریہ آئی بی این لائیو
بولی وڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا—۔فوٹو/ بشکریہ آئی بی این لائیو

ممبئی: بولی وڈ فلموں میں بولڈ کرداروں کے ذریعے شہرت حاصل کرنے والی خوبرو اداکارہ پریانکا چوپڑا کا کہنا ہے کہ وہ ایک بہت شرمیلی انسان ہیں۔

ٹائمز آف انڈیا میں شائع ہونے والی ایک رپورٹ کے مطابق پریانکا چوپڑا سے جب اس حوالے سے سوال کیا گیا کہ وہ کون سی ایک چیز ہے جو انھیں بحیثیت اسٹار ناپسند ہے تو ان کا کہنا تھا کہ مجھے یہ بالکل نہیں پسند کہ انسان کو ہر چیز کی قیمت ادا کرنی پڑتی ہے۔

'لوگ سمجھتے ہیں کہ ہم بہت پر تعیش زندگی گزارتے ہیں، ہمارے پاس بڑی بڑی گاڑیاں ہیں لیکن ان سب کے ساتھ ساتھ ہماری زندگیاں ہماری نہیں ہوتیں اور یہی وہ قیمت ہے جو ہمیں ادا کرنی پڑتی ہے'۔

پریانکا نے بتایا کہ 'میں بہت شرمیلی اور خود اپنی ذات میں محدود قسم کی انسان ہوں۔ مجھے اپنا پر سکون زون پسند ہے، لیکن ایک اسٹار ہونے کے ناتے یہ سب بہت مشکل ہوجاتا ہے'۔

بولی وڈ میں اپنا وہ دور یاد کرتے ہوئے، جب وہ خود کو منوانے کی کوشش کر رہی تھیں، پریانکا نے بتایا کہ 'میں نے بہت جدوجہد کی اور فلم انڈسٹری نے مجھے قبول کرلیا، لیکن یہاں کچھ ایسے زبردست لوگ بھی ہیں جنھوں نے مجھے میرٹ کی بنیاد پر قبول کیا'۔

سال 2003 میں اپنا ڈیبیو کرنے والی 'میری کوم' اسٹار پریانکا چوپڑا پروڈیوسر مدھر بھنڈارکر کی فلم 'میڈم جی' میں نظر آئیں گی۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024