• KHI: Asr 4:13pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • ISB: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • KHI: Asr 4:13pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • ISB: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm

وار کو 'پی کے' سے خطرہ

شائع January 11, 2015
۔ — فائل فوٹو
۔ — فائل فوٹو

عامر خان سے منسوب کوئی بھی فلم عموماً باکس آفس پر کامیاب رہتی ہے اور 'پی کے' کے معاملے میں بھی کچھ ایسی ہی امیدیں تھیں۔

تاہم اس مرتبہ یہ معلوم نہیں تھا کہ عامر خان کی نئی فلم ریکارڈ کامیابی حاصل کرے گی۔

عامر خان کی 'پی کے' نے دنیا بھر میں 600 انڈین کروڑ روپے کما کر تاریخ کی سب سے کامیاب بولی وڈ فلم ہونے کا اعزاز حاصل کر لیا۔

اس سے پہلے یہ ریکارڈ عامر کی ہی ایک اور فلم 'دھوم تھری' کے پاس تھا، جس نے باکس آفس پر 540 کروڑ روپوں سے کچھ زائد کاروبار کیا تھا۔

پاکستان میں بھی 'پی کے' نے کامیابی کے جھنڈے گاڑے ہیں۔

ڈسٹری بیوٹر کلب کے مارکیٹنگ مینیجر حسان رضوی نے ڈان سے گفتگو میں بتایا کہ 'پی کے نے اب تک پاکستان میں 18 کروڑ کا بزنس کیا ہے اور تاحال فلم بین اسے بڑی تعداد میں دیکھنے آ رہے ہیں'۔

انہوں نے بتایا کہ عامر خان کی فلم جنوری کے آخر تک سینما گھروں کی زینت بنی رہے گی لہذا 'مجھے یہ یقین ہے کہ یہ مزید پیسے کمائے گی'۔

رضوی کے مطابق ، فلم کی کامیابی کی وجہ اس کے ذریعے دیا جانے والا مضبوط پیغام، عامر خان اور راج کمار ہیرانی ہیں۔

بزنس کے حوالے سے سب سے کامیاب پاکستانی فلم شان کی 'وار' تھی اور فٹ پرنٹ کے سعد بیگ کا کہنا ہے کہ اس فلم نے ریکارڈ 22 کروڑ کمائے۔

چھ جنوری تک 'پی کے' تقریباً 15 کروڑ روپے کما چکی تھی اور محض اگلے چار دنوں میں اس کا بزنس 18 کروڑ تک جا پہنچا ہے۔

اگر عامر خان کی فلم اسی رفتار سے آگے بڑھتی رہی تو یہ پاکستان میں 'وار' کا ریکارڈ توڑ سکتی ہے۔

خیال رہے کہ پاکستان میں عامر خان کی فلم 'دھوم تھری' نے 24.5 کروڑ روپے کمائے تھے۔

تبصرے (1) بند ہیں

ikram khan Jan 11, 2015 06:19am
I appreciate your reporting and articles. I am here in Melbourne and always want to in touch with my national news.thanx and dtay blessed ever aamin

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024