• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

مولانا فضل الرحمان اپنی بات سے پیچھے ہٹ گئے، اعتزاز احسن

شائع January 10, 2015
پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما بیرسٹر اعتزاز احسن—اے پی پی فائل فوٹو۔
پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما بیرسٹر اعتزاز احسن—اے پی پی فائل فوٹو۔

لاہور: پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما بیرسٹر اعتزاز احسن نے کہا ہے کہ آل پارٹیز کانفرنس (اے پی سی) میں تمام جماعتوں نے فوجی عدالتوں کے قیام پر اتفاق کیا تاہم جمیعت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان اپنی بات سے پیچھے ہٹ گئے۔

لاہور میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اعتزاز احسن نے کہا کہ ہم ملک کو ترقی کی طرف لے جانے کی بجائے تیرہویں صدی میں جانے کی کوشش کر رہے ہیں اور آج بھی شلواروں کی لمبائی پر لوگوں کو قتل کیا جا رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اے پی سی میں سب دہشت گردوں کے خاتمے کے لیے فوجی عدالتوں کے قیام پر متفق تھے لیکن مولانا صاحب اپنی باتوں سے مکر گئے۔

ان کا کہنا تھا کہ ملٹری کورٹس وقت کی ضرورت ہیں لیکن ہم نہیں چاہتے کہ انہیں سیاستدانوں، قوم پرستوں اور عام ملزموں کیخلاف استعمال کیا جائے۔

اعتزاز احسن کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی نے ریاست کو دہشتگردوں کے نا پاک عزائم سے پاک کرنے کے لئے پہلی بار فوجی عدالتوں کا ساتھ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024