• KHI: Fajr 5:37am Sunrise 6:58am
  • LHR: Fajr 5:16am Sunrise 6:42am
  • ISB: Fajr 5:24am Sunrise 6:52am
  • KHI: Fajr 5:37am Sunrise 6:58am
  • LHR: Fajr 5:16am Sunrise 6:42am
  • ISB: Fajr 5:24am Sunrise 6:52am

گوادر: سکیورٹی فورسز پر حملہ، 3 اہلکار ہلاک

شائع January 9, 2015
فائل فوٹو
فائل فوٹو

کوئٹہ : گوادر کے علاقے سنسر میں سکیورٹی فورسز پر حملے میں 3اہلکار ہلاک ہوگئے

ذرائع کے مطابق سنسر میں فورسز کے قافلے پر پہاڑوں سے حملے میں 5 اہلکار زخمی بھی ہوئے۔

واضح رہے کہ سنسر پاک ایران سرحد کے قریب واقع علاقہ ہے

حملے کے فوری بعد اہلکاروں کی بڑی تعداد متاثرہ مقام پر پہنچ گئی جبکہ عسکریت پسندوں کی تلاش شروع کر دی گئی، اس دوران فورسز کو ہیلی کاپٹرز کو حمایت حاصل تھی۔

واضح رہے کہ گوادر کے قریب واقع علاقے سنسر میں پہلے بھی دہشت گردی کی کارروائیاں ہوئی ہیں۔

فورسز پر حملے کی ذمہ داری کسی گروہ نے قبول نہیں کی۔

یاد رہے کہ بلوچستان کے مختلف علاقوں میں دہشت گردوں کیا جانب سے حملے ہوتے رہے ہیں جن میں اکثر فورسز ، سرکاری تنصیبات اور دیگر کو نشانہ بنایا جاتا ہے۔

تبصرے (1) بند ہیں

Saajid Kamal Jan 10, 2015 01:39am
اسلام میں دہشتگری، خودکش حملوں و بم دھماکوں کی سختی سے ممانعت ہے ۔ طالبان دہشتگرد، دھماکوں اور خودکش حملوں سے پاکستان کو تباہ کرنا چاہتے ہیں اور طاقت کے زور پر اپنا انتہا پسند انہ مذہبی ایجنڈا پاکستان پر مسلط کرنا چاہتے ہیں۔ اسلامی شریعہ کے مطابق کسی گروہ، جماعت یا شخص کو یہ حق حاصل نہیں ہے کہ وہ پاکستان کی مسلمہ اسلامی حکومت کے خلاف ہتھیار اٹھائیں یا جنگ کریں۔ یہ فتنہ پروری اور خانہ جنگی ہےاور شرعی لحاظ سے محاربت و بغاوت اور فساد فی الارض قرار دیا گیا ہے. طالبان ،مملکت پاکستان کی اقتصادی اور دفاعی صلاحیت و طاقت کو مفلوج کرنا چاہتے ہیں جسکی ظالم و سفاک دہشتگردوں کو اجازت نہیں دی جا سکتی۔

کارٹون

کارٹون : 27 نومبر 2024
کارٹون : 26 نومبر 2024