• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

مسلمان سے شادی پر بولی وڈ اداکارہ نشانے پر

شائع January 9, 2015
کرینہ کپور اپنے شوہر سیف علی خان کے ہمراہ — فائل فوٹو
کرینہ کپور اپنے شوہر سیف علی خان کے ہمراہ — فائل فوٹو

بولی وڈ اداکارہ کرینہ کپور بھی ہندو انتہا پسند تنظیموں کے نشانے پر آگئیں اور ان کے خلاف جارحانہ مہم شروع کردی گئی۔

ہندو تنظیم وشوا ہندو پریشد نے کرینہ کپور کی ایک ایسی تصویر شائع کی ہے جس میں اداکارہ کا چہرہ نقاب میں چھپایا گیا ہے جبکہ آدھا بے نقاب جس میں بندی اور سیندور لگا نظر آرہا ہے۔

انڈین میڈیا کے مطابق ٹوئیٹر پر سامنے آنے والی اس تصویر کو ہندو تنظیم کے خواتین سیل نے ایک میگزین میں شائع کیا جس کا مقصد ہندو لڑکیوں کی مسلمان لڑکوں سے شادی کے رجحان کی روک تھام کرنا ہے۔

خیال رہے کہ کرینہ کپور نے اداکار سیف علی خان سے شادی کرنے کے بعد اسلام تو قبول نہیں کیا مگر اپنے نام کے آخر میں خان کا اضافہ ضرور کرلیا۔

وشوا ہندو پریشد کا کہنا ہے کہ اگر کرینہ کپور خان کو اس تصویر کی ایڈیٹنگ پر اعتراض ہے تو وہ عدالت سے رجوع کرسکتی ہیں ہم تو اسے "لَو جہاد" کے خلاف استعمال کررہے ہیں۔

اس تنظیم کا ہندوستان کی حکمران جماعت بی جے پی سے بھی الحاق ہے۔

بشکریہ ہندوستان ٹائمز

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024