• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

پاکستانی اسٹار نے ہولی وڈ کی آفر ٹھکرا دی

شائع January 8, 2015
زید علی ٹی — فوٹو بشکریہ فیس بک
زید علی ٹی — فوٹو بشکریہ فیس بک

کینیڈا کے یوٹیوب اسٹار زید علی ٹی نے دعویٰ کیا ہے کہ انہوں نے ایک ہولی وڈ فلم کی پیشکش کو ٹھکرا دیا ہے۔

زید علی دنیا بھر میں دیسیوں کے لیے ایک جانا پہچانا نام اس وقت بن گئے تھے جب انہوں نے 'دیسی' اور ' سفید فام' افراد کے درمیان فرق کی نشاندہی کرتی ویڈیوز یوٹیوب پر اپ لوڈ کیں۔

چار سال کے عرصے کے دوران پاکستانی نژاد کینیڈین اسٹار کے فیس بک پیج کو پسند کرنے والوں کی تعداد بیس لاکھ سے زائد ہوگئی جبکہ ان کے یوٹیوب چینل پر سو سے زیادہ ویڈیوز اپ لوڈ کی جاچکی ہیں۔

اب تو ایسا لگتا ہے کہ ہولی وڈ بھی اس فنکار کے کام سے فائدہ اٹھانا چاہتا ہے اور زید علی نے بدھ کی شام اعلان کیا کہ انہیں ہولی وڈ کی جانب سے ایک پیشکش ہوئی مگر فلم میں بوسے کا منظر ہونے کے باعث اسے مستر کردیا۔

ان کا کہنا تھا کہ وہ کبھی اس طرح کی حرکت کرنے کا سوچ نہیں سکتے اور وہ دولت اور شہرت کے لیے اپنی ذات کو فروخت نہیں کرسکتے۔

زید علی کے بقول اپنی ذات سے اخلاص اور اخلاقی معیار وہ بہترین جذبات ہیں جو ثابت کرتے ہیں کہ آپ نے زندگی میں کچھ حاصل کیا ہے، اللہ نے یقیناً میرے لیے زیادہ بہتر قسمت میں لکھا ہوگا تاہم ایسا نہ ہو تو بھی میں اپنے فیصلے پر خوش ہوں۔

تبصرے (4) بند ہیں

asad Jan 09, 2015 03:26pm
salman khan should also work with pakistani astoresess to promote peace btween pakistan and india
qadeer Jan 10, 2015 11:06pm
there are tons alike on you tube making money bashing there own culture and families.
یمین الاسلام زبیری Jan 10, 2015 11:16pm
شاباش زید!
Human Jan 11, 2015 07:27am
wow! abhee mazeed popluarity chahiye

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024