• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

توہین رسالت ﷺپرپاکستان کا موقف واضح ہے، دفتر خارجہ

شائع January 8, 2015
ترجمان دفتر خارجہ تسنیم اسلم —۔فائل فوٹو/ اےا یف پی
ترجمان دفتر خارجہ تسنیم اسلم —۔فائل فوٹو/ اےا یف پی

اسلام آباد: دفترخارجہ کا کہنا ہے کہ پاکستان ہر طرح کی دہشت گردی کے خلاف ہے اور دہشت گردی کے واقعے پر فرانس کے عوام اور حکومت سے اظہار تعزیت کرتا ہے۔

اسلام آباد میں ہفتہ وار میڈیا بریفنگ کے دوران ترجمان دفتر خارجہ تسنیم اسلم کا کہنا تھا کہ توہین رسالت اور گستاخانہ خاکوں کے حوالے سے پاکستان کا موقف واضح ہے اور پاکستان نے اقوام متحدہ میں اس حوالے سے قرارداد بھی جمع کروائی تھی۔

تاہم فرانس میں میگزین کے دفتر پر حملے کی مذمت کرتے ہیں۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز فرانس کے دارالحکومت پیرس میں ایک مزاحیہ سیاسی رسالے کے دفتر میں فائرنگ کے نتیجے میں 12 افراد ہلاک اور دس زخمی ہو گئے تھے۔

مزید پڑھیں: پیرس: سیاسی رسالے کے دفتر پر حملہ، 12 ہلاک

چارلی ہیبدو نامی رسالے نے 2011 میں پیغمبر اسلام حضرت محمد ﷺ کے توہین آمیز خاکے اپنے سرورق پر شائع کیے تھے جس کے بعد اس کے دفتر پر فائربموں کے ذریعے حملہ بھی کیا گیا تھا جب کہ گذشتہ ہفتے اس میگزین نے داعش کے خلیفہ ابوبکر البغدادی کے حوالے سے ٹوئٹ کی تھی۔

دنیا کو اسلامو فوبیا سے نکالنے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے ترجمان کا کہنا تھا کہ پاکستان ہر قسم کی دہشت گردی کے خلاف ہے۔ ہمیں یقین ہے کہ بین الاقوامی برادری دہشت گردی کے خلاف کھڑی رہے گی اور حملوں کے ذمہ داروں کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔

گزشتہ دنوں ہندوستان کی جانب سے بحیرہ عرب میں پاکستانی ماہی گیروں کی ایک کشتی کے ہندوستانی نیوی کی جانب سے پکڑے جانے کے خطرے کے پیش نظر خود کو دھماکا خیز مواد سے اڑانے کی خبروں کے حوالے سے تسنیم اسلم کا کہنا تھا کہ ہندوستانی الزامات بےبنیاد ہیں جن کا کوئی ثبوت موجود نہیں۔

یہ بھی پڑھیں:نیوی کے تعاقب پر پراسرار ’پاکستانی‘ کشتی تباہ: ہندوستان

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کی کوئی کشتی لاپتہ نہیں ہے اورٹیرر بوٹ کے افسانے پر ہندوستان نے سفارتی چینلز سے کوئی رابطہ نہیں کیا۔

تسنیم اسلم نے کہا کہ پاکستان کو دہشت گردی کے خلاف اپنے عزم پرانڈیا کی جانب سے توثیق کا سرٹیفکیٹ نہیں چاہئیے۔

امریکی وزیر خارجہ جان کیری کے دورہ پاکستان کی تصدیق کرتے ہوئے ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ جان کیری کے دورے کی حتمی تاریخوں کا اعلان نہیں کیا جاسکتا۔

تاہم ان کا کہنا تھا کہ دورے کے دوران پاکستان اور امریکہ کے تعلقات، خطے کی مجموعی صورتحال اورعالمی امور پر بات چیت ہوگی۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024