• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

فوجی عدالتوں کا قیام سپریم کورٹ میں چیلنج

شائع January 7, 2015
سپریم کورٹ آف پاکستان کا ایک منظر—۔فائل فوٹو/ اے ایف پی
سپریم کورٹ آف پاکستان کا ایک منظر—۔فائل فوٹو/ اے ایف پی

اسلام آباد: 21 ویں آئینی ترمیم اور فوجی عدالتوں کے قیام کو سپریم کورٹ میں چیلنج کردیا گیا۔

نمائندہ ڈان نیوز کے مطابق بدھ کو سپریم کورٹ میں مولوی اقبال حیدر کی جانب سے 21 ویں ترمیم کے خلاف ایک درخواست دائر کی گئی ہے، جس کے تحت آرمی ایکٹ بھی ازخود چیلنج ہوگیا ہے۔

درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ آئین میں کی گئی ترمیم بنیادی ڈھانچے کے منافی ہے۔

درخواست گزار کا کہنا ہے کہ آئین کے آرٹیکل 175 میں کی گئی ترمیم آرٹیکل 203 کے منافی ہے۔

اور آئینی ترمیم کےذریعےاعلیٰ عدلیہ کے اختیارات محدود کردیئے گئے ہیں۔

اقبال حیدرکا موقف ہے کہ پاکستان کے آئین میں تمام مذاہب کوتحفظ دیا گیا ہے، لیکن 21 ویں ترمیم کے ذریعے مذہب کو دہشت گردی سے جوڑ دیا گیا ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز ملک میں عسکریت پسندی سے نمٹنے کے لیے فوجی عدالتوں کے قیام کے لیے آرمی ایکٹ اور آئین میں 21 ویں ترمیم قومی اسمبلی میں دو تہائی اکثریت سے منظور ہونے کے بعد سینیٹ میں بھی متفقہ طور پر منظور کر لی گئی تھی۔

جبکہ آج صدر مملکت ممنون حسین کی منظوری کے بعد دونوں ترامیم اب باقاعدہ طور پر قانون کا حصہ بن گئی ہیں۔

تبصرے (1) بند ہیں

حسین عبداللہ Jan 07, 2015 06:44pm
اس بات کا خدشہ پہلے سے ہی موجود تھا کہ دہشتگردی کیخلاف اٹھائے جانے والے اقدامات سہولت کاروں کو آسانی سے ہضم نہیں ہونگے جس کے واضح آثار اب نظر آنا شروع ہورہے ہیں کوشش ہوگی کہ اس ترمیم کو متنازعہ یا کم ازکم عوامی زہنوں میں شکوک پیدا کرکے کم اثر بنایا جائے

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024