• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:11pm
  • LHR: Maghrib 5:05pm Isha 6:32pm
  • ISB: Maghrib 5:05pm Isha 6:34pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:11pm
  • LHR: Maghrib 5:05pm Isha 6:32pm
  • ISB: Maghrib 5:05pm Isha 6:34pm

شاہ رخ ماہرہ خان کی صلاحیتوں سے متاثر

شائع January 7, 2015
ماہرہ خان اور شاہ رخ خان — فائل فوٹو
ماہرہ خان اور شاہ رخ خان — فائل فوٹو

بولی وڈ کنگ خان شاہ رخ نے پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان اور انڈین اداکار نواز الدین صدیقی کو سراہا ہے اور کہا ہے کہ وہ اپنی آنے والی فلم "رئیس" میں ان دونوں سے زیادہ بہتر اداکاری کرنے کی کوشش کریں گے۔

شاہ رخ خان نے ایک تقریب کے دوران کہا کہ نواز الدین صدیقی اور ماہرہ خان میرے ساتھ فلم "رئیس" میں کام کریں گے اور وہ دونوں بہت اچھے اداکار ہیں، میرے خیال میں اس فلم کی کاسٹ بہت زبردست ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اب میں ان دونوں کی طرح بلکہ ان سے بھی بڑھ کر اداکاری کرنے کی کوشش کروں گا۔

ان کا کہنا تھا کہ وہ اس فلم کی شوٹنگ کا حصہ مارچ کے آخر میں بنیں گے۔

ڈرامہ سیریل "ہمسفر" سے ہندوستان میں مقبولیت حاصل کرنے والی ماہرہ خان اس فلم میں شاہ رخ خان کے مدمقابل نظر آئیں گی۔

شاہ رخ ماہرہ سے پہلے ہی ملاقات کرچکے ہیں اور ان کی صلاحیت سے کافی متاثر ہیں۔

ان کا کہنا ہے کہ پاکستانی اداکارہ اس فلم کے لیے بہترین انتخاب ہیں، میں نے ان کا ٹیلیویژن پر کام دیکھا ہے اور وہ واقعی بہترین اداکارہ ہیں۔

بشکریہ انڈین ایکسپریس

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024