• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

جمائمہ کی عمران خان کو شادی پر نیک تمنائیں

شائع January 6, 2015
پی ٹی آئی کے سربراہ عمران خان  کی سابقہ بیوی جمائمہ کی لندن کی ایک کورٹ میں لی گئی تصویر — فوٹو: اےایف پی
پی ٹی آئی کے سربراہ عمران خان کی سابقہ بیوی جمائمہ کی لندن کی ایک کورٹ میں لی گئی تصویر — فوٹو: اےایف پی

کراچی: پاکستان تحریک انصاف (پی اے ٹی) کے سربراہ عمران خان کی سابقہ اہلیہ جمائمہ نے ان کی دوسری شادی پر عمران خان کیلئے نیک تمناوں کا اظہار کیا ہے۔

عمران خان نے آج ہی اسلام آباد میں واقع اپنی رہائش گاہ بنی گالہ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اپنی شادی کے حوالے سے میڈیا پر چلنے والی افواہوں کے بارے میں اسی ہفتے میں خوشخبری دینے کا اعلان کیا ہے۔

**مزید پڑھیں: اسی ہفتے شادی کی خوشخبری سناؤں گا: عمران خان

ڈان نیوز کے مطابق جمائمہ نے اپنے ٹوئیٹر پیغام میں کہا کہ انہیں پاکستانیوں نے ہمیشہ محبت دی ہے جو انہیں ہمیشہ یاد رہے گی۔

جمائمہ نے اپنے ایک ٹوئیٹر پیغام میں عمران خان کو شادی کرنے پر ان کیلئے نیک تمناوں کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کو امید ہے کہ عمران خان اپنے زندگی کے اس نئے حصے میں خوش رہے گے۔

جمائمہ نے مزید کہا کہ وہ پاکستانیوں کی جانب سے ان کو ملنے والے محبت کے پیغامات کیلئے شکر گزار ہیں اور وہ ان سے بہت متاثر ہوئی ہیں۔

انھوں نے اپنے پیغام میں مزید کہا کہ وہ ہمیشہ سے پاکستان سے محبت کرتی رہی ہے۔ انھوں نے کہا ہے کہ وہ اپنے بیٹوں کی شکر گزار ہیں اور اس محبت کی جو انہیں پاکستان میں دی گئی۔

جمائمہ میں نے اپنے پیغام میں مزید کہا ہے کہ چاہے کچھ بھی ہو جائے، وہ اعزازی طور پر پاکستانی ہونا محسوس کرتی رہیں گے۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024