• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

اسی ہفتے شادی کی خوشخبری سناؤں گا: عمران خان

شائع January 6, 2015
پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان—ڈان نیوز اسکرین گریب۔
پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان—ڈان نیوز اسکرین گریب۔

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان نے اسی ہفتے خوشخبری سنانے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ شادی کوئی جرم نہیں، انسان جب چاہے کرسکتا ہے۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کے دوران عمران خان نے اعلان کیا کہ وہ اسی ہفتے اپنی شادی کے حوالے سے خوشخبری سنائیں گے۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ کہ انھوں نے 10سال تک بچوں کی وجہ سےشادی کا سوچا بھی نہیں، لیکن اب وہ اپنے بچوں کو اعتماد میں لے چکے ہیں اور اسی ہفتے اپنی شادی کا اعلان کریں گے۔

یاد رہے کہ اس سے قبل عمران خان نے اپنی دوسری شادی سے متعلق وضاحتی بیان میں کہا تھا کہ انھیں شادی کے حوالے سے مناسب وقت کا انتظار ہے۔

مزید پڑھیں:دوسری شادی کیلئے مناسب وقت کا انتظار ہے، عمران

عمران خان کا کہنا تھا کہ دوسری شادی کا معاملہ اولاد کی وجہ سے حساس ہوتا ہے۔

عمران خان نے پہلی شادی جیمز گولڈسمتھ کی بیٹی جمائما گولڈسمتھ سے کی تھی۔ تاہم 1990 کے وسط میں اپنے سیاسی کیریئر کا آغاز کرنے والے عمران خان کو اپنی پہلی شادی کی وجہ سے مذہبی اور اعتدال پسند لوگوں کی جانب سے تنقید کا بھی نشانہ بنایا تھا۔

عمران خان کی پہلی شادی نو سال برقرار رہنے کے بعد سال 2004 میں ٹوٹ گئی تھی۔

پریس کانفرنس کے دوران عمران خان نے فوجی عدالتوں کے قیام کے حوالے سے کہا کہ دہشت گردی سے نمٹنے کے لیے فوجی عدالتوں کی کڑوی گولی نگلنے کو تیار ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف جمہوریت پریقین رکھتی ہے، اور سانحہ پشاور پر پارٹی نے فیصلہ کیا، اس سلسلے میں کسی سے ڈکٹیشن نہیں لیا۔

چیئرمین تحریک انصاف نے کہا کہ پوری قوم کومتحد ہونےکی ضرورت ہے۔

عمران خان نے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 122 میں مبینہ دھاندلی کے حوالے سے بھی بات کی اور کہا کہ کئی پولنگ اسٹیشنزپرمختلف رنگوں کےبیلٹ پیپرنکلے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہمارے پاس ثبوت ہیں کہ جعلی بیلٹ پیپر کس نے چھاپے۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024