ملتان: ’فوجی‘کے ڈیتھ وارنٹ جاری
ملتان: پنجاب کے شہر ملتان کی سینٹرل جیل کے حکام کو فرقہ وارانہ قتل میں ملوث شبیر عرف فوجی کے ڈیتھ وارنٹ موصول ہو گئے ہیں
ملزم شبیر عرف ڈاکٹر عرف فوجی کو 7 جنوری کو پھانسی دی جائے گی۔
ذرائع کے مطابق ’ڈاکٹر فوجی‘ فرقہ وارانہ قتل کے ساتھ ساتھ پولیس اہلکاروں کے ہلاک کرنے میں بھی ملوث رہا ہے۔
واضح رہے کہ پشاور میں آرمی پبلک اسکول پر دہشت گردوں کے حملے کے بعد حکومت نے پھانسی پر عائد غیر اعلانیہ پابندی ختم کر دی تھی، جس کے بعد اب تک 7 مجرموں کی سزائے موت پر عملدر آمد کیا جا چکا ہے۔
اب تک جن افراد کو پھانسی دی گئی ہے وہ جنرل ہیڈ کوارٹرز (جی ایچ کیو) پر حملے اور جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف پر خود کش حملوں میں ملوث افراد کو پھانسی دی گئی ہے۔
شبیر عرف فوجی کی سزائے موت پر عملدار آمد ملتان میں پہلی پھانسی ہوگئی، اس کے بعد مزید 9 ملزمان بھی ملتان کی سینٹرل جیل میں موجود ہیں جن کی سزائے موت پر عمل درآمد کیا جانا ہے۔