• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

کمنٹیٹر انوشکا کو ویرات کی بیوی کہہ بیٹھے

شائع December 30, 2014
ویرات کوہلی اور انوشکا شرما — فائل فوٹو
ویرات کوہلی اور انوشکا شرما — فائل فوٹو

بولی وڈ حسینہ انوشکا شرما کا کرکٹر ویرات کوہلی کے ساتھ تعلق اکثر خبروں میں آتا رہتا ہے اور یہ جوڑا کئی بار اکھٹے نظر آیا ہے بلکہ اب تو یہ دونوں آسٹریلیا میں ایک ساتھ ہیں۔

انوشکا شرما اس وقت میلبورن میں کھیلے جانے والے انڈیا اور آسٹریلیا کے تیسرے ٹیسٹ میچ میں شریک ہیں جہاں ایک کمنٹیٹر نے اس بولی وڈ اداکارہ کو ویرات کوہلی کی بیوی قرار دے دیا۔

میچ کے آخری دن سابق کرکٹر اور اب کمنٹیٹر مائیکل سلیٹر نے انوشکا کو ویرات کی بیوی کہہ کر متعارف کرایا۔

مگر جیسے ہی کسی نے مائیکل سلیٹر کو غلطی کا احساس دلایا تو انہوں نے فوری طور پر انوشکا کو ویرات کوہلی کی منگیتر کہنا شروع کردیا۔

اگرچہ انوشکا اور ویرات کوہلی اپنے تعلق کے بارے میں بات نہیں کرتے مگر وہ عوام کے سامنے آپسی گرمجوشی کے اظہار سے ڈرتے نہیں۔‬

انوشکا نے ایک انٹرویو کے دوران کہا تھا کہ کوئی بھی فرد چیزوں کو چھپا نہیں سکتا، ہم اپنی زندگیاں معمول کے مطابق گزار رہے ہیں بس ہم اس تعلق کے بارے میں بات نہیں کرنا چاہتے۔

انہوں نے کہا کہ ہم تفریحی خبروں کا کوئی موضوع نہیں، اگر آپ لوگ ہمیں اکھٹے دیکھیں گے تو ہم چھپیں گے نہیں مگر ہم اس بارے میں بات نہیں کریں گے۔

انوشکا کے بقول وہ اپنی نجی زندگی کے بارے میں دنیا سے نہیں صرف اپنے دوستوں سے ہی بات کرتی ہیں۔

بشکریہ انڈین ایکسپریس

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024