• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:14am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:41am Sunrise 7:10am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:14am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:41am Sunrise 7:10am

بلوچستان:ریلوےٹریک اورگیس لائن دھماکوں سے تباہ

شائع December 30, 2014
فائل فوٹو
فائل فوٹو

کوئٹہ : بلوچستان کے علاقے بلولان میں ریلوے ٹریک اور ڈیرہ بگٹی میں گیس پائپ لائن بم دھماکوں میں تباہ کر دی گئیں۔

بولان کے علاقے مشکاف میں ریلوے ٹریک پر بم دھماکہ ہوا۔

دھماکے سے ٹرینوں کی آمد و رفت معطل ہو گئی ہے۔

سیکورٹی اداروں نے فوری طور پر مشکاف کے علاقے کو گھیرے میں لے لیا جبکہ ٹریک کی بحالی کا کام بھی شروع کر دیا گیا۔

دھماکے کی ذمہ داری کسی بھی گروپ نے تسلیم نہیں کی۔

واضح رہے کہ مشکاف کے علاقے سے پنجاب جانے والی ٹرینوں کو مبینہ عسکریت پسندوں کی جانب سے شانہ بنانے کے واقعات پہلے بھی پیش آتے رہے ہیں۔

دوسری جانب ڈیرہ بگٹی میں گیس پائپ لائن کو دھماکے سے اڑا دیا گیا جس سے پنجاب کے مختلف علاقوں کو گیس کی فراہمی معطل ہوگئی۔

ڈیرہ بگٹی میں ڈولی کے مقام پر پائپ لائن کو دھماکے سے اڑایا گیا۔

ذرائع کے مطابق 24 انچ قطر کی گیس پائپ لائن کو صبح سویرے دھماکہ خیز مواد کے ذریعے اڑایا گیا۔

گیس پائپ لائن تباہ ہونے کی وجہ سے پنجاب کے مختلف علاقوں کو گیس کی سپلائی معطل ہوگئی۔

دھماکہ کے بعد متاثرہ پائپ لائن میں آگ بھڑک اٹھی۔ گیس کمپنی کے حکام نے گیس سپلائی معطل کرکے پائپ لائن کی بحالی کیلیے مرمت کا کام شرع کردیا۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024