• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm

خیبرپختونخوا: پولیس کی مدد اب صرف ایک بٹن دبانے پر

شائع December 29, 2014
الرٹ بٹن پر ایک کلک سے خود بخود تقریباً دس مختلف اسٹیشنوں بشمول متعلقہ ضلعی پولیس کنٹرول، متعلقہ فیلڈ آفسروں اور سینٹرل پولیس آفس کو الرٹ بھیجا جا سکے گا — فوٹو رائٹرز
الرٹ بٹن پر ایک کلک سے خود بخود تقریباً دس مختلف اسٹیشنوں بشمول متعلقہ ضلعی پولیس کنٹرول، متعلقہ فیلڈ آفسروں اور سینٹرل پولیس آفس کو الرٹ بھیجا جا سکے گا — فوٹو رائٹرز

پشاور: خیبر پختونخوا پولیس نے اینڈروئڈ (Android) پر مبنی ون کلک ایس او ایس سروس شروع کرنے کا اعلان کیا ہے، جس کے تحت موبائل فون کے ذریعے صرف ایک کلک کرکے پولیس کو کسی بھی ایمرجنسی کے بارے میں آگاہ کیا جا سکے گا۔

پولیس ترجمان کے مطابق سروس کے تحت حملے کی زد میں آنے والا کوئی بھی شخص، یا ادارے کی انتظامیہ اپنے موبائل سیٹ پر صرف ایک کلک کر کے مقامی پولیس کو الرٹ کر سکے گی۔

الرٹ بٹن پر ایک کلک سے خود بخود تقریباً دس مختلف اسٹیشنوں بشمول متعلقہ ضلعی پولیس کنٹرول، متعلقہ فیلڈ آفسروں اور سینٹرل پولیس آفس کو الرٹ بھیجا جا سکے گا۔

الرٹ ایس ایم ایس اور ٹیلی فون کال کی شکل میں پہنچے گا، اور حملے کی جگہ کی صحیح پوزیشن اور پتے کے بارے میں تفصیلات فراہم کرے گا۔

ترجمان کے مطابق ابتدائی طور پر اس سروس کو پشاور کے تمام سکولوں اور تعلیمی اداروں کے لیے شروع کیا جارہا ہے، اور بہت جلد اس کا دائرہ صوبے کے تمام تعلیمی اداروں اور دوسری غیر محفوظ جگہوں تک بڑھایا جائے گا۔

تبصرے (2) بند ہیں

Din Muhammad Dec 30, 2014 01:44am
What a great step and it is really an appreciable act for the future of KPK.Thans govt of KPK and PTI.
Jan Dec 30, 2014 10:53am
Technology is the best way to inform the concern authorities in any kind of emergency I will suggest suck kind of services for the other departments like Hospitals to respond in any emergency situations ....e

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024