• KHI: Zuhr 12:20pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:51am Asr 3:22pm
  • ISB: Zuhr 11:56am Asr 3:22pm
  • KHI: Zuhr 12:20pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:51am Asr 3:22pm
  • ISB: Zuhr 11:56am Asr 3:22pm

عامر خان کی آرمی چیف سے ملاقات

شائع December 29, 2014
پاکستانی نژاد برطانوی باکسرعامر خان کی چیف آف آرمی اسٹاف جنرل راحیل شریف سے ملاقات کا ایک منظر—۔فوٹو/ بشکریہ جنرل عاصم سلیم باجوہ ٹوئٹر اکاؤنٹ
پاکستانی نژاد برطانوی باکسرعامر خان کی چیف آف آرمی اسٹاف جنرل راحیل شریف سے ملاقات کا ایک منظر—۔فوٹو/ بشکریہ جنرل عاصم سلیم باجوہ ٹوئٹر اکاؤنٹ

راولپنڈی: پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان نے پیر کو چیف آف آرمی اسٹاف جنرل راحیل شریف سے ملاقات کی ہے۔

پاکستان کی مسلح افواج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر ترجمان کے مطابق جنرل ہیڈ کوارٹرز (جی ایچ کیو) راولپنڈی میں ہونے والی اس ملاقات میں عامرخان نے سانحہ پشاور پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔

عالمی لائٹ ویٹ باکسنگ چیمپین عامر خان نے آرمی چیف سے ملاقات میں پاک افواج کی صلاحیتوں کا بھی اعتراف کیا۔

آرمی چیف سے ملاقات کے بعد عامرخان دہشت گردی کا نشانہ بنانے والے آرمی پبلک اسکول پہنچے جہاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ بچے پاکستان کا مستقبل ہیں اور معصوم بچوں کومارنا افسوس ناک ہے۔

انھوں نے کہا کہ پشاور آکر بہت دکھ ہوا اور سانحے کے بعد بچوں کا اعتماد بحال کرنے کی ضرورت ہے۔

عامر خان نے فوج کی مدد سے ملک میں دہشت گردی ختم کرنےکی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ 'میں شہیدوں کوخراج عقیدت پیش کرنےآیا ہوں'۔

اس سے قبل عامر خان نے گزشتہ روز وزیر اعلی پنجاب شہباز شریف سے بھی ملاقات کی تھی اور لاہور میں باکسنگ اکیڈمی بنانے کے حوالے مفاہمت کی یاداشت پر دستخط کیے۔

انھوں نے لاہور میں داتادربار پر حاضری دی اور شہدائے پشاور کےلیے دعا کی تھی۔

یاد رہے کہ رواں ماہ پاکستان میں تاریخ کی بدترین دہشت گردی کا واقعہ رونما ہوا، جہاں پشاور کے آرمی پبلک اسکول میں دہشت گردوں نے 140 سے زائد افراد کو انتہائی بے دردی سے موت کے گھاٹ اتار دیا تھا۔

اس واقعے کے بعد باکسنگ چیمپین عامر خان نے سانحہ پشاور کے متاثرین کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے پاکستان آنے کا اعلان کیا تھا۔


مزید پڑھیں: سانحہ پشاور: متاثرین سے یکجہتی کیلئے عامر خان پاکستان میں


24 دسمبر کو پاکستان آمد کے موقع پر عامر خان کا کہنا تھا کہ دکھ کی اس گھڑی میں وہ پاکستانی قوم کے ساتھ ہیں اور حکومت پاکستان کو اپنی سپورٹ کی پیشکش کرتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ میں آج دنیا کو پیغام دینے آیا ہوں کہ پاکستان محفوظ ملک ہے اور ہم دہشت گردی کے خلاف لڑ رہے ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 28 نومبر 2024
کارٹون : 27 نومبر 2024