• KHI: Zuhr 12:20pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:51am Asr 3:22pm
  • ISB: Zuhr 11:56am Asr 3:22pm
  • KHI: Zuhr 12:20pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:51am Asr 3:22pm
  • ISB: Zuhr 11:56am Asr 3:22pm

پرویز مشرف پر سندھ حکومت غیرمستحکم کرنے کا الزام

شائع December 28, 2014
آصف علی زرداری— رائٹرز فائل فوٹو
آصف علی زرداری— رائٹرز فائل فوٹو

اسلام آباد : پاکستان پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے سیاسی جماعتوں سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ کچھ عناصر کی جانب سے سندھ حکومت کو غیر مستحکم کرنے کی کوششوں کا نوٹس لے۔

اپنے ایک بیان میں آصف زرداری نے الزام عائد کیا ہے کہ ایسی وجوہات موجود ہیں جن کے باعث ان کی پارٹی کا ماننا ہے کہ سابق فوجی صدر پرویز مشرف بعض عناصر کے ساتھ ملکر سندھ حکومت کو کمزور کرنا چاہتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی اس قسم کی غیرجمہوری کوشش کو کامیاب نہیں ہونے دے گی۔

سابق صدر کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی ایک متحدہ سیاسی طاقت ہے اور جو عناصر سندھ حکومت کو گرانا چاہتے ہیں وہ اپنے عزائم میں کبھی کامیاب نہیں ہوسکیں گے۔

اس سے پہلے گزشتہ روز گڑھی خدا بخش میں محترمہ بے نظیر بھٹو کی ساتویں برسی کے موقع پر خطاب کے دوران آصف علی زرداری نے کسی کا نام لئے بغیر اسٹبلشمنٹ کی توجہ دلائی اور کہا کہ ضمانت پر شخص گھر میں بیٹھ کر سیاست کررہا ہے، ہمیں بتایا جائے کہ ہمارا مقابلہ کس ہے۔

تبصرے (4) بند ہیں

Israr Muhammad Khan Dec 29, 2014 12:29am
زرداری کا یہ تازہ بیان بھی امیں فہیم مشرف ملاقا ت کی طرف دوبار. ا اشارہ ھے مشرف کراچی میں ھےوہ ایم کیو ایم اور پی پی پی کے اختلافات کو بڑها رھے ھیں یہ بات بھی پاکستان ممکن ھے کہ ایم کیو ایم کی باگ ڈور مشرف سنبھالے یا ایم کیو ایم مشرف مسلم لیگ میں جائیں
Nadeem Dec 29, 2014 07:03am
مشرف صاحب گھر بیٹھ کر سیاست کر رہے ہیں یہ صاحب اور ان ک فرزند یوکے میں بیٹھے عوام کے مسائل حل کررہے ہیں. میاں صاحب جدہ چلے جاتے ہیں اور الطاف حسین اب تک مقدمہ میں ملوث ہیں اور فون کی تقریروں سے کراچی کے مسائل حل کرتے ہیں. ہم عوام کہاں جائیں افسوس یہ کے کوئی بھی عوامی نمائندہ عوامی نہیں سب سیاسی ہیں آخر میں عمران خان کو بھی مت بھولیے وہ بھی کسی سے کم نہیں ٹہرے.
راضیہ سید Dec 29, 2014 11:26am
زرداری صاھب پہلا سوال تو یہ پیدا ہوتا ہے کہ کیا اب پیپلز پارٹی میں وہ جمہوریت رہی ہے جو کبھی ذوالفعقار علی بھٹو اور شہید بی بی کے دور میں تھی ، شاید وہ بی بی شہد کی شہادت کے ساتھ ہی ختم ہو گئی ، ایسے تمام کارکن جنہوں نے پی پی پی کے لیے کام کیا ، اپنی جان تک نچھاور کرنے میں پیش پیش رہے آج وہی آپکی گڈ بک میں نہیں ہیں ، پہلے آپ نے بلاول کو سیاست میں اتار دیا اور اب بلاول کی ناعاقبت اندیشی کی بنا پر ہونے والے فیصلوں کی وجہ سے آپ کی نظریں اپنی بیٹی بختاور پر ہیں ، کسی پر بھی یہ الزام لگا دینا بہت آسان ہے کہ فلاں ہمارے خلاف سازش کر رہا ہے لیکن یہ بھی دیکھیں کہ آپ اتنے عرصے سے سندھ حکومت میں کیا کر رہے ہیں َ اگر عوام کو ذرا برابر بھی ریلیف ملا ہو تو کیا کہنے آپکی جماعت کے ؟
jami Dec 29, 2014 07:13pm
Zardari khud apny karmanu sy apni party turr rha hy musharaf ko ilzam dy k apna daman churana chahta hy

کارٹون

کارٹون : 28 نومبر 2024
کارٹون : 27 نومبر 2024