• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

وسیم اکرم اور شنیرا کے ہاں بیٹی کی پیدائش

شائع December 28, 2014
— بشکریہ وسیم اکرم/ٹوئٹر
— بشکریہ وسیم اکرم/ٹوئٹر

سوئنگ کے سلطان سابق پاکستانی فاسٹ باؤلر وسیم اکرم اور ان کی آسٹریلوی بیوی شنیرا کے ہاں بیٹی کی پیدائش ہوئی ہے۔

سابق فاسٹ باؤلر نے بیٹی کی پیدائش پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے اپنے فینز کو اس خبر کی اطلاع مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر دی اور بتایا کہ انہوں نے اپنی بیٹی کا نام عائلہ رکھا ہے۔

عائلہ وسیم اکرم کی تیسری اولاد ہیں اس سے قبل وسیم اکرم دو بیٹوں کے باپ ہیں۔

وسیم کی اہلیہ شنیر نے بھی ٹوئٹر پر اپنے اور وسیم کے مداعوں کو شکریہ ادا کیا۔

وسیم اکرم نے اپنی سابقہ بیوی ہما کے 2009 میں انتقال کے بعد گذشتہ سال 12 اگست کو آسٹریلوی شہری شنیرا سے شادی کی تھی۔

وسیم اکرم کے دوستوں اور فینز نے بھی اس خبر کے بعد انہیں مبارکباد کچھ اس طرح سے دی۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024