• KHI: Maghrib 5:50pm Isha 7:12pm
  • LHR: Maghrib 5:06pm Isha 6:33pm
  • ISB: Maghrib 5:06pm Isha 6:35pm
  • KHI: Maghrib 5:50pm Isha 7:12pm
  • LHR: Maghrib 5:06pm Isha 6:33pm
  • ISB: Maghrib 5:06pm Isha 6:35pm

شمالی وزیرستان میں فضائی کارروائی، 39 عسکریت پسند ہلاک

شائع December 26, 2014 اپ ڈیٹ December 27, 2014
۔—فائل فوٹو۔
۔—فائل فوٹو۔

پشاور: سیکورٹی فورسز کی شمالی وزیرستان کے علاقے دتہ خیل میں فضائی کارروائی کے نتیجے میں کم از کم 39 عسکریت پسند ہلاک ہوگئے۔

سرکاری ذرائع کے مطابق فضائی حملوں میں مداخیل، لتاکا اور بسیخیل کے علاقوں کو ہدف بنایا گیا جبکہ عسکریت پسندوں کے کم از کم چھ ٹھکانوں کو بھی تباہ کردیا گیا۔

فضائی حملوں میں ازبک عسکریت پسندوں کو ہدف بنایا گیا اور اطلاعات ہیں کہ کارروائی کے نتئجے میں 2 اہم کمانڈر بھی ہلاک ہونے کی اطلاعات ہیں۔

آئی ایس پی آر نے رپورٹ کی تصدیق کردی ہے۔

آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق شمالی وزیرستان کے علاقے دتہ خیل میں موثر فضائی کرتے ہوئے اہم کمانڈرز سمیت 39 عسکریت پسندوں کو ہلاک کردیا گیا ہے جبکہ زیرزمین موجود ایک بڑا اسلحہ خانہ اور سرنگوں کا نظام میں تباہ کیا گیا ہے۔

کارٹون

کارٹون : 25 دسمبر 2024
کارٹون : 24 دسمبر 2024