• KHI: Maghrib 5:48pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm
  • KHI: Maghrib 5:48pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm

حکومت، تحریک انصاف کا ایک اور مذاکراتی دور بلانتیجہ ختم

شائع December 26, 2014
اسکرین گریب۔
اسکرین گریب۔

اسلام آباد: حکومت اور پاکستان تحریک انصاف کے درمیان الیکشن 2013 کے دوران ہونے والی مبینہ دھاندلی پر مذاکرات ایک مرتبہ پھر بلانتیجہ اختتام پذیر ہوگئے۔

ڈان نیوز کے مطابق اسلام آباد میں تحریک انصاف اور حکومت کی مذاکراتی کمیٹیوں کے درمیان مذکرات کا دور جہانگیر ترین کی رہائشگاہ پر ہوا۔

اس موقع پر تحریک انصاف نے جوڈیشل کمیشن کے قیام کے لیے حکومتی آرڈیننس کے مسودے پر اعتراضات پیش کر دیے۔

تحریک انصاف کا موقف ہے کہ جوڈیشل کمیشن حلقوں میں ہونے والی دھاندلی کی تحقیقات کرے۔

جبکہ حکومت کا موقف ہے کہ جوڈیشل کمیشن اس بات کی تحقیقات کرے کہ آیا 2013 کے عام انتخابات کے نتائج منظم طریقے سے سازش کے تحت تبدیل کر کے کسی سیاسی جماعت کو فائدہ پہنچایا گیا ہو۔

مذاکرات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی رہنما شاہ محمود قریشی نے کہا کہ حکومتی مسودہ اطمینان بخش نہیں پایا گیا۔

انہوں نے کہا کہ پر امید تھے کہ آج کی نشست کامیاب رہے گی، جتنی تاخیر ہوگی معاملات اتنے خراب ہوں گے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ کل پھر ملیں گے، کوشش ہے تمام معاملات حل ہوجائیں۔

اس موقع پر حکومتی نمائندہ وفاقی وزیر خزانہ اسحاق داڑ کا کہنا تھا کہ تین شقوں کے علاوہ تمام معاملات پر اتفاق ہوچکا ہے۔

کارٹون

کارٹون : 21 دسمبر 2024
کارٹون : 20 دسمبر 2024