• KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:24pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:24pm
  • KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:24pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:24pm

حزب اللہ کا اعلیٰ عہدیدار اسرائیل کا جاسوس نکلا

شائع December 26, 2014
فائل فوٹو : رائٹرز
فائل فوٹو : رائٹرز

بیروت : حزب اللہ نے اپنے ایک اعلیٰ عہدیدار کو ’موساد‘ کا مبینہ جاسوس ہونے کے الزام میں حراست میں لے لیا۔

لبنان کی غیر سرکاری عسکری ملیشیاء حزب اللہ کے مطابق مذکورہ ’جاسوس‘ تنظیم کے آپریشنز کی اسرائیل کو اطلاع دے کر ناکام بنانے کا ذمہ دار ہے۔

حزب اللہ کے ایک عہدیدار نے شناخت خفیہ رکھنے کی شرط پر فرانسیسی خبر رساں ادارے کو بتایا کہ حزب اللہ کے رضاکاروں نے تین ماہ قبل سیکیورٹی کے شعبے سے وابستہ ایک شخص محمد شورابا کو حراست میں لیا تھا۔

شورابا کی حوالے سے تحقیقات کے بعد سامنے آیا کہ وہ لبنان کے جنوبی ضلعہ ماہرونہ سے آیا تھا جبکہ 2007 سے وہ اسرائیل کی خفیہ ایجنسی موساد کے لیے کام کر رہا تھا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ محمد شورابا حزب اللہ کے ’یونٹ901‘ کے انچارج تھے، یہ یونٹ دیگر ممالک میں ہونے والے آپریشنز میں معاونت کرتا ہے۔

ذرائع کے حوالے سے یہ معلومات بھی سامنے آئی ہیں کہ وہ لبنان کے دارالحکومت بیروت کے جنوبی علاقے حزب اللہ کے مضبوط گڑھ میں رہتاہے مگر جب بھی اسرائیل کو اس کی ضرورت پیش آتی تھی تو وہ بیرون ملک دورے کرتا تھا۔

ذرائع کے مطابق شورابا کی وجہ سے حزب اللہ کے 5 آپریشنز ناکام ہوئے ، حزب اللہ ان آپریشنز میں اسرائیل کے مختلف فادات کو نشانہ بنانے کی منصوبہ بندی کر چکی تھی۔

واضح رہے کہ 2008 میں دمشق میں حزب اللہ کے اعلیٰ عہدیدار عماد مغنیہ کو کار بم دھماکے کے ذریعے نشانہ بنایا گیا تھا، جس کا الزام حزب اللہ نے اسرائیل پر عائد کیا تھا جبکہ بدلہ لینے کا بھی اعلان کیا تھا۔

گرفتار کیے گئے محمد شورابا کی عمر 50 سال ہے جبکہ ان کا خاندان حزب اللہ کے وفادار ترین مشہور ہے۔

یاد رہے کہ 2012 میں بھی حزب اللہ نے اپنے ایک عہدیدار کو گرفتار کیا تھا جس پر الزام تھا اس نے 2006 میں اسرائیل سے جنگ میں جنوبی لبنان میں نصب میزائل کی لوکیشنز اسرائیل کو فراہم کی تھی۔

واضح ہے کہ حزب اللہ کو ایران کی حمایت حاصل رہی ہے جبکہ غیر ملکی ایجنسیوں کو اس کی صفوں میں اپنے جاسوس داخل کرنے میں عمومی طور پر ناکامی ہوئی ہے۔

کارٹون

کارٹون : 23 نومبر 2024
کارٹون : 22 نومبر 2024