• KHI: Zuhr 12:20pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:51am Asr 3:22pm
  • ISB: Zuhr 11:56am Asr 3:22pm
  • KHI: Zuhr 12:20pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:51am Asr 3:22pm
  • ISB: Zuhr 11:56am Asr 3:22pm

سانحہ پشاور: متاثرین سے یکجہتی کیلئے عامر خان پاکستان میں

شائع December 24, 2014
پاکستانی نژاد برطانوی باکسرعامر خان—۔فائل فوٹو/ اے ایف پی
پاکستانی نژاد برطانوی باکسرعامر خان—۔فائل فوٹو/ اے ایف پی

اسلام آباد: پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان سانحہ پشاور کے متاثرین سے یکجہتی کا اظہار کرنے کے لیے پاکستان پہنچ گئے ہیں جہاں انہوں نے ورلڈ لائٹ ویٹ چیمپئن شپ کے گذشتہ مقابلے میں پہنی گئی شرٹ کو نیلام کرنے کا بھی اعلان کیا ہے۔

عامر خان نے دسمبر 2012 میں لاس اینجلس میں ورلڈ لائٹ ویٹ چیمپئن شپ میں کارلوس مولینا کو ہرایا تھا۔

عالمی لائٹ ویٹ باکسنگ چیمپین عامر خان بدھ کو سانحہ پشاور کے متاثرین کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے پاکستان پہنچے جہاں پریس کانفرنس کے دوران عامر خان نے نیلامی سے ملنے والی رقم آرمی پبلک اسکول کی دوبارہ تعمیر اورعلاقے کی سیکیورٹی کے لیے عطیہ کرنے کا بھی اعلان کیا۔

رواں ماہ پاکستان میں تاریخ کی بدترین دہشت گردی کا واقعہ رونما ہوا، جہاں پشاور کے آرمی پبلک اسکول میں دہشت گردوں نے 140 سے زائد افراد کو انتہائی بے دردی سے موت کے گھاٹ اتار دیا تھا۔

اس واقعے کے بعد عامر خان نے سانحہ پشاور کے متاثرین کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے پاکستان آنے کا اعلان کیا تھا۔

پاکستان آمد کے موقع پر باکسنگ چیمپیئن کا کہنا تھا کہ دکھ کی اس گھڑی میں وہ پاکستانی قوم کے ساتھ ہیں اور حکومت پاکستان کو اپنی سپورٹ کی پیشکش کرتے ہیں۔

عامر خان نے کہا کہ میں آج دنیا کو پیغام دینے آیا ہوں کہ پاکستان محفوظ ملک ہے اور ہم دہشت گردی کے خلاف لڑ رہے ہیں۔

انھوں نے پاکستان میں عامر خان باکسنگ اکیڈمی قائم کرنے کا بھی اعلان کیا۔

تبصرے (1) بند ہیں

Saeed Khan Dec 24, 2014 05:06pm
Wel done Amir Khan , we are disappointed of our gov. No gas,No electricity,No drinking water but only terrorism by Mullah's and Zakir's.

کارٹون

کارٹون : 28 نومبر 2024
کارٹون : 27 نومبر 2024