• KHI: Zuhr 12:20pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:51am Asr 3:22pm
  • ISB: Zuhr 11:56am Asr 3:22pm
  • KHI: Zuhr 12:20pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:51am Asr 3:22pm
  • ISB: Zuhr 11:56am Asr 3:22pm

آرمی چیف سے افغان نیشنل آرمی چیف اور ایساف کمانڈر کی ملاقات

شائع December 23, 2014
فوٹو/ بشکریہ آئی ایس پی آر—۔
فوٹو/ بشکریہ آئی ایس پی آر—۔

راولپنڈی: افغان نیشنل آرمی کے چیف آف جنرل اسٹاف جنرل کریمی اور کابل میں ایساف ونیٹو کمانڈر جنرل جون کیمپ بیل نے چیف آف آرمی اسٹاف جنرل راحیل شریف سے ملاقات کی ہے۔

پاکستان کی مسلح افواج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق افغان نیشنل آرمی کے چیف آف جنرل اسٹاف جنرل کریمی اور کابل میں ایساف ونیٹو کمانڈر جنرل جون کیمپ بیل منگل کو پاکستان پہنچے جہاں انہوں نے جنرل ہیڈ کوارٹرز (جی ایچ کیو) راولپنڈی میں آرمی چیف جنرل راحیل شریف سے ملاقات کی۔

دونوں کمانڈرز نے آرمی چیف سے پشاور کے واقعے پر اظہار تعزیت کیا، جس کے دوران 133 بچوں سمیت 144 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔

سہہ فریقی اجلاس میں خطے کی مجموعی سیکورٹی بالخصوص پاک افغان سرحد پر بہترسرحدی انتظام سے متعلق نکات پر بھی غور کیا گیا۔

آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے کہا کہ افغانستان میں سرحد کے قریب تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کے ٹھکانوں کے خلاف آپریشن میں پاک فوج بھرپور تعاون کرے گی۔

آرمی چیف کا کہنا تھا کہ افغان نیشنل آرمی اور ایساف کے ساتھ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں انٹیلی جنس معلومات بھی شئیر کی جائیں گی۔

اس موقع پر افغان اورایساف کمانڈرز کا کہنا تھا کہ افغان نیشنل آرمی اور نیٹو فورسز نے افغانستان کی سرزمین پر بھرپور آپریشن شروع کردیا ہے اور افغان سرزمین سے دہشت گردوں کے خاتمے کے لیے بھرپور تعاون کیا جائے گا۔

ایساف اور افغان کمانڈرز نے آپریشن ضرب عضب میں پاکستانی سیکورٹی فورسز کے کردار کی تعریف کی۔

کارٹون

کارٹون : 28 نومبر 2024
کارٹون : 27 نومبر 2024