• KHI: Fajr 4:56am Sunrise 6:14am
  • LHR: Fajr 4:15am Sunrise 5:39am
  • ISB: Fajr 4:16am Sunrise 5:42am
  • KHI: Fajr 4:56am Sunrise 6:14am
  • LHR: Fajr 4:15am Sunrise 5:39am
  • ISB: Fajr 4:16am Sunrise 5:42am

'ٹریول ایجنٹ' 3000 پاسپورٹ لے کر فرار

شائع December 22, 2014
۔ — ڈان
۔ — ڈان

سیالکوٹ: پنجاب کے علاقے ڈسکہ میں ایک مقامی ٹریول ایجنٹ کے خلاف اتوار کو دوسرے دن بھی احتجاج جاری رہا۔

ان مظاہرین کا دعوی ہے کہ ٹریول ایجنٹ ان سے عمرہ اور حج کیلئے 3000 پاسپورٹس اور 27 کروڑ روپے لے کر فرار ہو گیا۔

متاثرین نے اتوار کو نعرے بازی کرتے ہوئے وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) پر زور دیا کہ وہ ملزم محمد اکرم مغل کو جلد از جلد گرفتار کرے۔

انہوں نے بتایا کہ کئی سالوں سے نمرہ ٹریولز چلانے والے مغل عمرہ اور حج کیلئے مناسب داموں پر مشتمل پیکج آفر کرتے تھے۔

کچھ مقامی افراد نے دعوی کیا کہ جب وہ سعودی عرب جانے کیلئے مقررہ تاریخوں پر اپنے ہوائی ٹکٹ لینے ایجسنی آئے تو وہاں تالا پڑا دیکھا۔

دوسری جانب، جماعت اسلامی (سیالکوٹ) کے ضلعی سیکریٹری جنرل محسن اکرم بھٹی اور شباب ملی کے عہدے داروں نے اس 'فراڈ' پر تشویش ظاہر کرتے ہوئے ایف آئی اے پر ملزم کے خلاف سخت ایکشن لینے پر زور دیا۔

کارٹون

کارٹون : 10 اپریل 2025
کارٹون : 9 اپریل 2025