• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

طویل بریک ڈان کے بعد کراچی میں بجلی جزوی بحال

شائع December 21, 2014
۔ — اے ایف پی فائل فوٹو
۔ — اے ایف پی فائل فوٹو

کراچی: ملک کے سب سے بڑے شہر کراچی سمیت سندھ اور بلوچستان کا بڑا حصہ بجلی کی فراہمی سے محروم ہو گیا۔

ہفتہ اور اتوار کی درمیانی رات نیشنل گرڈ اسٹیشن سے بجلی کی فراہمی اچانک معطل ہونے سے بجلی کی فراہمی معطل ہوئی۔

نینشنل ٹرانسمیشن اینڈ ڈسپیچ کمپنی (این ٹی ڈی سی) کی KV500 کی گدو- دادو ہائی وولٹیج ٹرانسمیشن لائن رات کو 3 بجے ٹرپ ہو گئی تھی جس کے بعد کراچی سمیت سندھ اور بلوچستان کے بڑے حصے کو بجلی کی فراہمی معطل ہوئی۔

کراچی کو بجلی کی فراہمی معطل ہونے سے ناظم آباد، لانڈھی، کورنگی، بن قاسم ٹاون، نیو کراچی، کلفٹن، ڈیفنس، نرسری، پی سی ایچ ایس اور گلشن اقبال سمیت کئی علاقے تاریکی میں ڈوب گئے۔

کے الیکٹرک ترجمان احمد فراز کے مطابق بریک ڈاؤن کی وجہ ہائی وولٹیج ٹرانسمیشن لائن میں فنی خرابی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ دھند اور نمی کی وجہ سے 500 کے وی کی ٹرانسمیشن لائن ٹرپ ہوئی۔

کراچی میں بجلی تقسیم کرنے والے ادارے کے الیکٹرک نے دعویٰ کیا ہے کہ آٹھ گھنٹے کی بندش کے بعد شہر کے 80 فیصد علاقے میں بجلی بحال کر دی گئی ہے۔

دوسری جانب اندرون سندھ بھی ہائی وولٹیج ٹرانسمیشن لائن کی ٹرپنگ سے بجلی کی فراہمی معطل ہو گئی۔

بجلی کی بندش سے حیدر آباد، لاڑکانہ، سکھر، نوابشاہ، داددو، خیر پور، سانگھڑ، نوشیرو فیروز، بدین، کشمور، میرپور خاص، گھوٹکی سمیت دیگر علاقے متاثر ہو ئے۔

بلوچستان میں جعفر آباد، نصیر آباد، جھل مگسی اور جیکب آباد سمیت دیگر علاقوں میں بجلی کی فراہمی معطل ہوئی۔

وا ضح رہے کہ وزارت پانی و بجلی یا این ٹی ڈی سی کی جانب سے بجلی کی فراہمی کے حوالے سے کوئی وضاحت جاری نہیں کی۔

گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد خان نے بریک ڈاؤن کا نوٹس لیتے ہوئے کے الیکٹرک حکام سے رابطہ کیا اور انہیں جلد از جلد بجلی بحال کرنے کی ہدایات کیں۔

تبصرے (1) بند ہیں

Sana Dec 22, 2014 04:50am
تیز ہوا (تار ٹوٹ گیے) ٓ لائٹ بند بوندا باری - لائٹ بند بارش- لائٹ بند بارش کے بعد (حفاظتی اقدام) ٓلائٹ بند گرمی -لائٹ بند سردی - (مینٹنس کا کام ) لائٹ بند دھند اورنمی - لائٹ بند بارش نہ ہو-(ڈیم میں پانی کی سطح کم ہو بقول وزیر پانی اور بجلی) - لائٹ بند ادارے کب تک اپنی نااہلی کو موسم ودیگر عوامل کو قرار دیتے رہں گے؟

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024