• KHI: Asr 4:07pm Maghrib 5:42pm
  • LHR: Asr 3:23pm Maghrib 5:00pm
  • ISB: Asr 3:23pm Maghrib 5:00pm
  • KHI: Asr 4:07pm Maghrib 5:42pm
  • LHR: Asr 3:23pm Maghrib 5:00pm
  • ISB: Asr 3:23pm Maghrib 5:00pm

طالبان کا دوست نہیں ہوں، مولانا سمیع الحق

شائع December 20, 2014
جمعیت علمائے اسلام (سمیع الحق گروپ) کے سربراہ مولانا سمیع الحق—۔فوٹو/ اوپن میڈیا سورس
جمعیت علمائے اسلام (سمیع الحق گروپ) کے سربراہ مولانا سمیع الحق—۔فوٹو/ اوپن میڈیا سورس
فروری 2014 میں لی گئی اس تصویر میں تحریک طالبان پاکستان سے مذاکرات کے لیے قائم کی گئی امن کمیٹی میں شامل لال مسجد کے خطیب مولانا عبد العزیز (دائیں)، جمعیت علمائے اسلام (سمیع الحق گروپ) کے سربراہ مولانا سمیع الحق (درمیان ) اور پروفیسر ابراہیم (بائیں) نظر آرہے ہیں—۔فائل فوٹو/ اے ایف پی
فروری 2014 میں لی گئی اس تصویر میں تحریک طالبان پاکستان سے مذاکرات کے لیے قائم کی گئی امن کمیٹی میں شامل لال مسجد کے خطیب مولانا عبد العزیز (دائیں)، جمعیت علمائے اسلام (سمیع الحق گروپ) کے سربراہ مولانا سمیع الحق (درمیان ) اور پروفیسر ابراہیم (بائیں) نظر آرہے ہیں—۔فائل فوٹو/ اے ایف پی

نوشہرہ: جمعیت علمائے اسلام (سمیع الحق گروپ) کے سربراہ مولانا سمیع الحق نے کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) سے تعلقات کے الزامات کو اپنے خلاف پروپیگنڈا قرار دے کر مسترد کردیا ہے۔

گزشتہ روز اکوڑہ خٹک میں نمازِ جمعہ کے بعد ایک جرگے سے خطاب کرتے ہوئے مولانا سمیع الحق نے کہا کہ درحقیقت افغانستان کی آزادی کے لیے روس کے خلاف لڑنے والے مجاہدین سے ان کے دوستانہ تعلقات رہے ہیں، لیکن مغربی میڈیا کی جانب سے انھیں تحریک طالبان پاکستان کے دوست کے طور پر پیش کیا گیا۔

مولانا سمیع الحق نے کہا کہ 'ہم ہمیشہ افغانستان اور پاکستان میں امن کے قیام کے لیے دعاگو رہے ہیں اور یہ صرف اُسی وقت ممکن ہے جب دونوں ممالک کی خارجہ پالیسی خودمختار ہو'۔

انھوں نے وضاحت کی 'وزیراعظم نواز شریف کی خواہش پر میں نے طالبان سے مذاکرات کا آغاز کیا تاکہ ملک میں قتل وغارت گری کا خاتمہ ہوسکے'۔

مولانا سمیع الحق نے پشاور کے اسکول میں معصوم بچوں کی ہلاکت کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ 'اسلام بچوں اورعورتوں کے قتل کی اجازت نہیں دیتا'۔

انھوں نے اپنے ادارے دارالعلوم حقانیہ کے دہشت گردی میں ملوث ہونے کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ 'ہم نے ہمیشہ ہر قسم کی دہشت گردی کی مذمت کی ہے'۔

تبصرے (7) بند ہیں

Tahir Dec 20, 2014 12:53pm
Plz get all Mudarrasas regd and feed finger prints of students in NADRA system. In case of offences, hang the administrator without any mercy
sameer Dec 20, 2014 01:56pm
yes i agree.. tahir bhai..
Ahmad Dec 20, 2014 02:15pm
Dost nahi baap.
Syed Dec 20, 2014 06:35pm
ہا ہا ہا! بدلتا ہے رنگ آسماں کیسے کیسے___
Israr Muhammad Khan Dec 20, 2014 11:17pm
وقت آگیا ھے کہ سیاست اور مزہب کو الگ الگ کردیاجائے
Yusuf Awan Dec 21, 2014 12:53am
@Israr Muhammad Khan You want Changezi????
Syed Dec 21, 2014 03:39am
@Israr Muhammad Khan جدا ہو دین سیاست سے تو رہ جاتی ہے چنگیزی___ اسلام بہترین نظامِ حکومت بھی ہے اور سیاست بھی___

کارٹون

کارٹون : 26 نومبر 2024
کارٹون : 25 نومبر 2024