• KHI: Maghrib 5:42pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:00pm Isha 6:25pm
  • ISB: Maghrib 5:01pm Isha 6:28pm
  • KHI: Maghrib 5:42pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:00pm Isha 6:25pm
  • ISB: Maghrib 5:01pm Isha 6:28pm

ملک بھر میں آرمی پبلک اسکولز پر حملوں کا خدشہ

شائع December 19, 2014
حملوں کے خدشات کے پیشنظر ملک بھر میں سیکورٹی سخت کرنے کی ہدایت کی گئی ہے—اے ایف پی فوٹو۔
حملوں کے خدشات کے پیشنظر ملک بھر میں سیکورٹی سخت کرنے کی ہدایت کی گئی ہے—اے ایف پی فوٹو۔

اسلام آباد: محکمہ داخلہ نے ملک بھر میں آرمی پبلک اسکولز اور امریکن اسکولز پر کالعدم دہشت گرد تنظیموں کے حملوں کا خدشہ ظاہر کردیا۔

وفاقی محکمہ داخلہ ذرائع کے مطابق القاعدہ، ٹی ٹی پی ، ایل آئی، ٹی ٹی ایم اور ٹی سی جی کے دہشت گرد ان تعلیمی ادارں پر حملے کا منصوبہ بنارہے ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ملک کے بڑے شہروں میں ان اسکولوں اور کالجوں کو نشانہ بنایا جا سکتا ہے جن میں پشاور، ملتان، اسلام آباد، راولپنڈی، لاہور، کراچی اور کوئٹہ میں واقع دہشت گردوں کے نشانے پر ہوسکتے ہیں۔

وزارت داخلہ کے ارسال کردہ مراسلے میں مزید کہا گیا ہے کہ موجودہ حالات میں چھاؤنی کے اندر واقع اسکول بھی دہشت گردوں کا ہدف ہو سکتے ہیں۔

حملوں کے خدشات کے بعد وفاقی وزارت داخلہ نے چاروں صوبوں کے ہوم سیکرٹریز، پولیس افسران اور دوسرے قانون نافذ کرنے والے اداروں کو تحریری مراسلہ ارسال کر دیا ہے جبکہ چیف کمشنر آئی سی ٹی اسلام آباد اور آئی جی اسلام آباد کو انتباہ کر دیا گیا۔

اس کے علاوہ صدر پاکستان، وزیراعظم اور نیکٹا کو بھی مراسلہ ارسال کیا گیا ہے۔

دوسری جانب مسلح افواج کے ہیڈ کوارٹر، چاروں وزرائے اعلیٰ اور وزرات دفاع کو بھی خطرے سے آگاہ کیا گیا ہے۔

کارٹون

کارٹون : 24 نومبر 2024
کارٹون : 23 نومبر 2024