• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

فیس بک کے 16 اقسام کے صارفین

شائع December 15, 2014 اپ ڈیٹ May 4, 2016
فیس بک کا لوگو اس نوجوان کے چشمے میں نظر آرہا ہے— اے ایف پی فوٹو
فیس بک کا لوگو اس نوجوان کے چشمے میں نظر آرہا ہے— اے ایف پی فوٹو

سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بک کی بدولت ہم اپنے دوستوں اور خاندان کی تازہ ترین خبروں سے آگاہ رہتے ہیں اور یہ دنیا کی وہ سب سے مقبول جگہ ہے جہاں ہم کسی بھی جگہ سے تعلق رکھنے والے شخص یا معروف شخصیت کو اپنا دوست بنا سکتے ہیں۔

مگر کیا آپ معلوم ہے کہ فیس بک کا استعمال ایک نشے کی طرح ہوتا ہے اور اس سائٹ کو استعمال کرنے والے افراد اکثر 16 قسم کی شخصی خوبیوں کے مالک ہوتے ہیں جن سے آپ کا سامنا بار بار ہوتا ہے۔

اپنے دوستوں کی فہرست کا جائزہ لیں اور ان کا یہاں درج کی شخصی خوبیوں سے جائزہ لیں تو آپ حیران رہ جائیں گے۔

چپ چاپ رہنے والے

یہ فیس بک صارفین کی وہ قسم ہے جو کسی قسم کی پوسٹ یا آپ کی پوسٹ پر کمنٹ نہیں کرتے مگر پڑھتے سب کچھ ہیں اور اگر اتفاق سے ان کی ملاقات آپ سے ہوجائے تو فیس بک اسٹیٹس کا حوالہ دینے سے بھی نہیں چوکتے۔

ایک ہی جملہ دہرانے کے عادی

ایسے لوگ کبھی بھی کچھ مخصوص الفاظ سے ہٹ کر کچھ نہیں کہتے اور اکثر و بیشتر LOL یا ہیلو وغیرہ سے زیادہ ایک لفظ کہنا بھی انہیں بھاری لگتا ہے۔

مسٹر و مس مقبول

ہزاروں دوست ان کی فیس بک پروفائل کا حصہ ہوتے ہیں اور انہیں خود نہیں پتا ہوتا کہ کس وجہ سے ان کی لسٹ میں یہ لوگ شامل ہیں۔

گیمر

اپنے دوستوں کے ساتھ پورا دن مافیا وارز، ورچوئل کیک بنانا اور ایسے ہی دیگر گیمز کھیلنے والے افراد جن کی نظر میں اس سے ہٹ کر ویب سائٹ کا کوئی فائدہ نہیں۔

معصوم

ایسے افراد کی ہر پوسٹ میں اللہ یا انبیا کرام کا حوالہ ضرور ہوتا ہے۔

چور

یہ ایسے لوگ ہوتے ہیں جو دیگر صارفین کے اسٹیٹس، تصاویر یا دیگر مواد چرا لیتے ہیں اور ڈکار بھی نہیں لیتے۔

خشک مزاج یا چڑچڑے

انہیں اپنی زندگی بلکہ ہر چیز سے نفرت ہوتی ہے اور ان کے اسٹیٹس اپ ڈیٹس سے یہ بات واضح بھی ہوتی ہے۔

کلکٹر

کبھی بھی کوئی پوسٹ نہیں کرتے مگر ہر گروپ کو جوائن کرنا نہیں بھولتے اور جو بھی صارف کسی پیج کا لنک دیں اس کے فین بن جاتے ہیں۔

پروموٹر

ایسے افراد ہمیشہ مختلف ایونٹس کے دعوت نامے بھیجتے رہتے ہیں جنھیں آپ دکھ کر ڈیلیٹ یا نظر انداز کرنے کے عادی ہوجاتے ہیں۔

ہر وقت لائک کرنے والے

یہ افراد بھی فیس بک پر کچھ کہنا پسند نہیں کرتے بلکہ ہر وقت ہر پوسٹ پر لائک کا بٹن کلک کرنا ان کا دل پسند مشغلہ ہوتا ہے۔

نفرت کرنے والے

ان کی ہر پوسٹ کسی نہ کسی ایسے فرد کے بارے میں ہوتی ہے جس سے وہ نفرت کرتے ہیں اور یہ ہمیشہ لوگوں کی زندگی تباہ کرنے کی کوشش کرتے رہتے ہیں۔

املا یا اسپیلنگ کا خیال نہ رکھنے والے

ایسے افراد کو اسپیل چیک کے فیچر کا بہت زیادہ فائدہ ہوتا ہے جبکہ آپ کو حیرت ہوتی ہے کہ آخر یہ شخص اتی تیزی سے اتنے درست انداز میں ٹائپ کیسے کررہا ہے۔

ڈرامہ کوئن یا کنگ

ایسے افراد کی پوسٹ میں ہر وقت یہی ذکر ہوتا ہے مجھے تو اس بات پر یقین نہیں آرہا یا آج تو لوگ میری تصاویر کھینچنا چاہتے تھے، اس کے بعد یہ توقع کرتے ہیں کہ آپ پوچھیں کہ آخر کیا واقعہ پیش آیا یا کیا چیز غلط ہے مگر وہ اپنی کہانی کبھی ختم نہیں کرتے۔

جوکر بننے کی کوششش

ایسے افراد مسلسل پر مزاح شخصیت کے اظہار کی کوشش کرتے ہیں مگر کبھی بن نہیں پاتے۔

اپنی مصروفیات کا چرچہ یا خبریں پھیلانے والے

یہ ہمیشہ آپ کو آگاہ رکھتے ہیں کہ وہ اس وقت کیا کررہے ہیں اور کیا کرنے والے ہیں چاہے دوسرا فرد اسے جاننا چاہتا ہو بھی یا نہیں۔

مرغ کی فطرت والے

ان لوگوں کو لگتا ہے کہ فیس بک پر روزانہ گڈ مارننگ یا صبح بخیر کہنا ان کا فرض ہے چاہے دوسرا جواب دے یا نہ دے۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024