این اے 122 میں دوبارہ گنتی کا فیصلہ چیلنج
لاہور: قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 122 میں مبینہ دھاندلی کا معاملے پر قومی اسمبلی کے اسپیکر ایاز صادق نے لاہور ہائی کورٹ میں ٹریبونل جج جسٹس کاظم علی ملک کے خلاف توہین عدالت کی درخواست دائر کردی۔
درخواست میں ایاز صادق کا کہنا تھا کہ پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی اپیل پر ووٹوں کی دوبارہ گنتی غیرقانونی ہے۔
انہوں نے کہا کہ ووٹوں کی دوبارہ گنتی سپریم کورٹ کی ہدایات کے خلاف ہیں اور ٹریبونل جج توہین عدالت کے مرتکب ہوئے ہیں۔
اس سے قبل ایاز صادق کے وکلاء نے الیکشن ٹربیونل کے فیصلے کو چیلنج کرنے کا اعلان کیا تھا۔
الیکشن ٹریبونل لاہور نے پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی درخواست پر حلقہ میں ووٹوں کی تصدیق کا کرنے کا حکم جاری کیا تھا۔