• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

چیمپئنز ٹرافی تنازع: دو پاکستانی کھلاڑیوں پر پابندی عائد

شائع December 14, 2014
۔ — اے ایف پی فوٹو
۔ — اے ایف پی فوٹو

بھوانیشور: انٹرنیشنل ہاکی فیڈریشن نے چیمپئنز ٹرافی ہاکی کے سیمی فائنل میں ہندوستان کے خلاف فتح کے بعد دو پاکستانی کھلاڑیوں پر ایک میچ کی پابندی عائد کر دی ہے۔

ڈان نیوز کے مطابق ہاکی فیڈریشن نے پاکستانی گول کیپر امجد حسین اور کھلاڑی توثیق احمد پر ایک ایک میچ کی پابندی عائد کر دی ہے جب کہ شفقت رسول کو وارننگ دے کر چھوڑ دیا گیا ہے۔

اس سے قبل انٹرنیشنل ہاکی فیڈریشن نے کہا تھا ہے کہ ہفتہ کو چیمپئنز ٹرافی کے سیمی فائنل میں انڈیا کے خلاف سنسی خیز کامیابی پر پاکستانی کھلاڑیوں کے جشن منانے کے متنازع انداز پر مزید کسی کارروائی کی ضرورت نہیں۔

انڈیاکو 3-4 سے شکست دینے کے بعد پاکستانی کھلاڑیوں نے شرٹس اتار کررقص کرنے کے ساتھ ساتھ تماشائیوں کی جانب نازیبا اشارے بھی کیے تھے۔

پاکستان ہاکی کوچ شہناز شیخ کا کہنا ہے کہ مقامی تماشائیوں نے پاکستانی کھلاڑیوں کو ایسا رویہ اپنانے پر اکسایا اور پلیئرز اس رویہ پر معافی نہیں مانگیں گے۔

انڈین میڈیا کے مطابق، ہفتہ کو ایف آئی ایچ کا یہ بیان ایسے وقت آیا جب شہناز شیخ نے کھلاڑیوں کی جانب سے معافی مانگ لی تھی۔

ٹورنامنٹ کے ایونٹ ڈائریکٹر ویرٹ ڈوئر نے ایک جاری بیان میں کہا تھا' شہناز شیخ نے معافی مانگتے ہوئے مجھے یقین دلایا کہ آئندہ ایسا واقعہ پیش نہیں آئے گا'۔

اس سے پہلے فیڈریشن نے پاکستان کے خلاف ممکنہ کارروائی کا عندیہ دیا تھا لیکن شہناز کی معافی پر معاملہ رفع دفع کر دیا گیا۔

شہناز شیخ نے انڈین میڈیا پر میچ کی غیر پروفیشنل کوریج پر میچ کے بعد پریس کانفرنس کا بائیکاٹ کر دیا تھا ۔

پاکستانی کوچ کے مطابق اسٹیڈیم میں موجود شائقین اور پریس کانفرنس میں میڈیا کا رویہ نا مناسب تھا۔

انڈین میڈیا نے پاکستانی کھلاڑیوں کے جشن منانے کے متنازعہ انداز کو بھرپور کوریج دی۔

انڈین کوچ رولنٹ اولٹس مین نے پاکستانی کھلاڑیوں کے انداز کو'ضرورت سے زائد' قرار دیا تھا۔

انڈین کپتان سردار سنگھ نے کہا کہ پاکستانی کھلاڑیوں کے ردعمل سے شائقین میں غلط پیغام گیا۔

انہوں نے کہا کہ کھچا کھچ بھرے سٹیڈیم میں ایسا نہیں کرنا چاہیے تھا۔

ادھر انڈیا ہاکی فیڈریشن کے سربراہ نریندر بترہ نے کہا کہ پاکستان کےخلاف کارروائی تک وہ کوئی بین الاقوامی ٹورنامنٹ کاانعقادنہیں کریں گے۔

'پاکستانی کھلاڑی ایسا رویہ اپنےملک میں دکھائیں یہاں انڈیا میں نہیں۔'

تبصرے (2) بند ہیں

Afaq Dec 14, 2014 04:48pm
indian media apne tamashiyon k baray me kuch nahi kahta, acha howa, brave pakistani hockey players. Atleast un ko unhe ke meidan me jawab diya hai. Pakistan Zindabad
khan Dec 15, 2014 11:05am
@Afaq that is good but being Pakistani I feel shame on such behavior. Puting shirts off in front of whole world. These type of people are called musali in our area

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024