• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

نوشہرہ: 6 افراد کی گولیوں سے چھلنی لاشیں برآمد

شائع December 13, 2014
پولیس کے مطابق لاشیں دریا میں بہتے ہوئی آئیں ۔ ۔ ۔ فائل فوٹو
پولیس کے مطابق لاشیں دریا میں بہتے ہوئی آئیں ۔ ۔ ۔ فائل فوٹو

نوشہرہ: خیبر پختونخوا کے شہر نوشہرہ سے 6 نامعلوم افراد کی گولیوں سے چھلنی لاشیں ملی ہیں۔

پولیس نے لاشوں کی شناخت کے حوالے سے لاعلمی ظاہر کی ہے۔

ذرائع ابلاغ سے گفتگو میں پولیس کے اعلی افسر رب نواز خان نے کہا کہ لاشیں نوشہرہ کے قریب دریا کے پاس نظام پور سے ملی ہیں۔

رب نواز کا کہنا تھا کہ تمام افراد کو گولیاں ماری گئی ہیں۔

پولیس افسر کے مطابق تمام افراد کو کسی اور مقام پر قتل کر کے ان کی لاشیں دریا میں پھینکی گئیں جو کہ بہتی ہوئی اس مقام تک پہنچی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ان افراد کی شناخت اور قتل کی وجوہات تاحال معلوم نہیں ہو سکی ہیں۔

ان کے مطابق مقامی انتظامیہ نے لاشوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کورٹر اسپتال منتقل کیا تاکہ ان کا پوسٹ مارٹم کے ساتھ ساتھ شناخت کا عمل ہوسکے۔

عینی شاہدین کے مطابق ہلاک شدگان کی عمریں 18 سے 30 سال کے درمیان تھیں جبکہ ان کی لاشوں سے معلوم ہوتا تھا کہ ہفتے کی صبح یا ایک دن پہلے ہی ان کو قتل کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ ایک ماہ میں یہ دوسرا واقعہ ہے جس میں اس طرح گولیوں سے چھلنی لاشیں ملی ہیں۔

قبل ازیں 18 نومبر کو قریب واقع رسالپور کے علاقے باڑہ بندہ سے 4 افراد کی گولیوں سے چھلنی لاشیں ملی تھیں۔

اسی طرح کے واقعات پشاور میں بھی پیش آئے تھے جس کے بعد پشاور ہائی کورٹ کے چیف جسٹس دوست محمد خان نے اس پر سوموٹو نوٹس لیا تھا جس کے بعد ایسے واقعات میں کمی آئی تھی۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024