نیشنل پاور گرڈ بڑی تباہی سے بچ گیا
ہری پور : غازی بروتھا پاور ہاؤس سے بجلی کی پیداوار بند ہونے کے باعث آدھا خبیرپختونخواہ اور پپنجاب 5گھنٹوں تک بجلی سے محروم رہا تاہم اب بیشتر علاقوں میں بجلی جزوی طور پر بحال ہو گئی ہے۔
ترجمان وزارت پانی وبجلی کے مطابق این ٹی ڈی سی کے انجنیروں کی کاوش کی بدولت ٹرانسمیشن لائن جزوی طور پر بحال کرلی گئی ہے جس کےباعث خیبرپختونخواہ اور پنجاب کے علاقوں میں بجلی کی فراہمی کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے۔
تربیلا پاور پاؤس سے کے چاریونٹ سے بجلی کی پیداوار شروع ہوگئی ہے تاہم پاور فریکوئنیس کو سنکرونائز کرنے کیلئے اقدامات کئے جارہے ہیں تاکہ تمام پاورپلانٹس سے بجلی کی پیداوار اور ترسیل کا نظام شروع ہوسکے۔
وزارت پانی وبجلی کے حکام کے مطابق گیارہ بجے تربیلا پاور ہاؤس میں فنی خرابی کے باعث غازی بروتھا سے بھی بجلی کی پیداوار بند ہوگئی جس کے نتیجے میں نادرن ٹرانسمیشن لائن ٹرپ کر گئی۔
ٹرانسمیشن لائن ٹرپ ہونے کے باعث تین پاور پلانٹس کے علاوہ دیگر تمام پلانٹس بند ہونے سے بھی بجلی کی پیداوار بند ہوگئی۔
ٹرانسمیشن لائن ٹرپ ہونے کے باعث 70فیصد خیبرپختونخواہ ،شمالی اور وسطی پنجاب کے علاقے بجلی سے محروم ہوگئے۔
حکام کے مطابق نینشل پاور کنٹرول سنٹر کے بروقت اقدامات کے باعث سسٹم بڑی تباہی سے بچ گیا بصورت دیگر 2012کی طرح پورے ملک میں بجلی کی فراہمی بند ہوسکتی تھی۔
ٹرانسمیشن لائن ٹرپ ہونے کے باعث مردان، صوابی، نوشہرہ، ہری پور،اٹک ،لاہور،گوجرانوالہ،سیالکوٹ،گجرات، فیصل آباد،چکوال، جہلم سمیت متعدد علاقےبجلی سےمکمل طورپر محروم ہوگئے تھے تاہم بالائی خیبرپختونخواہ ، جنوبی پنجاب، بلوچستان اور سندھ بجلی کے بریک ڈاؤن سے محفوظ رہے۔
ذرائع کے مطابق طلب کے مقابلے میں بجلی کی پیدوار میں کمی کے باعث تربیلا پاور پاؤس سے بجلی کی پیداوار بند ہوئی۔ دن کے اوقات میں فرنس آئل پر چلنے والے پلانٹس سے کم سے کم بجلی پیداکی جارہی تھی جب کہ پنجاب اور خیبرپختونخواہ کا زیادہ تر انحصار تربیلا اور منگلاڈیم سے پیداہونیوالی بجلی پر کیا جا رہا تھا۔
تبصرے (3) بند ہیں