• KHI: Zuhr 12:20pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:51am Asr 3:22pm
  • ISB: Zuhr 11:56am Asr 3:22pm
  • KHI: Zuhr 12:20pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:51am Asr 3:22pm
  • ISB: Zuhr 11:56am Asr 3:22pm

گوجرانوالہ داعش کا ’حب‘ قرار

شائع December 11, 2014
۔ — فائل فوٹو
۔ — فائل فوٹو

کراچی: سابق وزیر داخلہ رحمان ملک نے صوبہ پنجاب کے شہر گوجرانوالہ کو داعش کا ’حب‘ قرار دے دیا۔

ڈان نیوز کے مطابق رحمان ملک نے شدت پسند تنظیم داعش کو القاعدہ کی فرنچائز قرار دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ داعش کو جنوبی پنجاب سے چلایا جارہا ہے اور گوجرانوالہ اس کا حب ہے جبکہ اس کی موجودگی پورے پاکستان میں ہے۔


مزید پرھیں: ٹیکسلا میں داعش کے جھنڈے؟


سابق وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ شدت پسند تنظیم تیزی سے پھیل رہی ہے اور اس کے خاتمے کے لیے ٹاسک فورس کا قیام ضروری ہے۔

انہوں نے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان سے کراچی میں پُرامن احتجاج کی اپیل بھی کی۔

رحمان ملک نےحکومت پی ٹی آئی مذاکرات کے فیصلے کو بھی سراہا اور کہا کہ جوڈیشل کمیشن بن جاتا تو بات یہاں تک نہ پہنچتی۔

انہوں نے کہا کہ اتوار یا پیر کو سیاسی جرگہ دوبارہ بیٹھ کر مسائل کا حل تلاش کرے گا۔

تبصرے (1) بند ہیں

M. Naveed Dec 12, 2014 01:36pm
EveryOne knows that ISIS is the Terrorist outfit and very drastic for our future. any Organisation or individual who can affiliate with ISIS or show Sympathy with ISIS is also involved in their criminal activities so why PAKISTAN Security Agencies not take strict action against Jamia Hafsa and Um-e-Ahsan due to release video ..........................................................................

کارٹون

کارٹون : 28 نومبر 2024
کارٹون : 27 نومبر 2024