• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

پنجاب، گلگت بلتستان میں ٹریفک حادثے، بیس افراد ہلاک

شائع July 17, 2012

امدادی کارکن۔ اے ایف پی فوٹو

اسلام آباد: آج صبح ملک کے مختلف شہروں میں ہونے والے تین مختلف ٹریفک حادثات میں بیس افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہوگئے۔ اطلاعات کے مطابق زخمیوں میں سے بعض کی حالت تشویشناک ہے۔

ہلاکتوں کا سبب بنے والے حادثات راولپنڈی، استور اور میرپور کے قریب پیش آئے۔

تفصیلات کے مطابق منگل کی صبح نہڑ سے راولپنڈی جانے والی ایک مسافر بس کہوٹہ کے قریب گاؤں پنجاڑ کے قریب کھائی میں جاگری۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثے کے وقت بس میں کم ازکم ستر مسافرسوار تھے، جن میں سے چھ افراد موقع پر ہی ہلاک ہوگئے۔ پانچ زخمی اسپتال منتقل کیے جانے کے دوران دم توڑ گئے۔

اسپتال ذرائع کا کہنا ہے کہ زخمیوں کی تعداد بیس ہے، جن میں سے چند کی حالت نازک ہے۔

پولیس نے ابتدائی طور پر کہا ہے کہ حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا۔

دوسرا المناک حادثہ گلگت بلتستان کے علاقے استور میں پیش آیا، جہاں مسافر ویگن دریائے پری شنگ میں جاگری،جس کے نتیجے میں آٹھ افراد ہلاک اور بیس زخمی ہوگئے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ حادثے کے وقت ویگن میں گنجائش سے زیادہ مسافر سوار تھے۔ پولیس کے مطابق ایک موقع پراووَر لوڈنگ کے باعث ڈرائیور ویگن پر قابو نہ رکھ سکا اور وہ دریا میں جاگری۔

مقامی افراد اور پولیس اہلکاروں نے امدادی کارروائیاں کرتے ہوئے تمام زخمیوں اور لاشوں کو سول اسپتال، استور منتقل کردیا، جہاں اسپتال حکام کے مطابق زخمیوں میں سے بیشتر کی حالت نازک ہے۔

علاوہ ازیں،آزاد کشمیر کے علاقے میرپور سے دینہ جانے والی کار تیز رفتاری کے باعث درخت سے ٹکراگئی، جس کے باعث ایک خاتون ہلاک اور تین افراد زخمی ہوگئے۔

دوسری طرف، ایوان صدر سے جاری بیان کے مطابق صدر آصف علی زرداری نے آج صبح پیش آنے والے المناک ٹریفک حادثات میں ہونے والی ہلاکتوں گہرے دکھ  کا اظہار کیا ہے۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024