• KHI: Zuhr 12:20pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:51am Asr 3:22pm
  • ISB: Zuhr 11:56am Asr 3:22pm
  • KHI: Zuhr 12:20pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:51am Asr 3:22pm
  • ISB: Zuhr 11:56am Asr 3:22pm

پاکستان ہاکی کوچ میچ ہارنے کے باوجود 'مطمئن'

شائع December 7, 2014
۔ — اے پی فوٹو
۔ — اے پی فوٹو

بھوانیشور:چیمپئینز ٹرافی کے افتتاحی میچ میں بیلجیئم کے ہاتھوں 1-2 سے شکست کے باوجود پاکستان کے کوچ شہناز شیخ نے کہا ہے کہ ہفتہ کو کھیلا جانے والے میچ کے نتائج 'اتنے بھی خراب نہیں'۔

'یہ برابری کی سطح کا میچ تھا اور میرے خیال میں لڑکوں نے اچھا کھیلا'۔

شہناز کے مطابق، پاکستان نے حالیہ مہینوں میں بہت زیادہ یورپیئن ٹیموں سے مقابلہ نہیں کیا اور ہم کچھ نئی چیزوں پر بھی کام کر رہے ہیں۔ اگر ان دو باتوں کو مدنظر رکھا جائے تو میچ کا نتیجہ برا نہیں۔

'ہم صرف ایک گول سے ہارے اور میرے خیال میں اس کی وجہ ہماری ناتجربہ کاری ہے۔ ہم انگلینڈ کے خلاف اگلے میچ میں مضبوط ٹیم کے طور پر واپس آئیں گے'۔

عالمی نمبر چار بیلجیئم دوسری مرتبہ چیمپئینز ٹرافی کھیل رہی ہے اور سب سے تجربہ کار ٹیم ہونے کی وجہ سے ماہرین اسے ایونٹ کا ڈارک ہارس قرار دے رہے ہیں۔

بیلجئیم کے کپتان جان جان ڈوہمن نے پاکستان کو اچھی ٹیم قرار دیتے ہوئے اس کے خلاف فتح پر خوشی کا اظہار کیا۔

'ہم نے بہت زیادہ اچھا نہیں کھیلا لیکن ہم نے برا بھی پرفارم نہیں کیا'

ڈوہمن کا کہنا ہے کہ آسٹریلیا کے خلاف اگلے میچ میں ان مزید جڑ کر کھیلنا ہو گا۔

کارٹون

کارٹون : 27 نومبر 2024
کارٹون : 26 نومبر 2024