گوگل کی 12 حیرت انگیز مگر گمنام پراڈکٹس
ہم میں سے بہت کم ہی لوگ ہوں گے جنھوں نے گوگل کی خودکار ڈرائیونگ والی گاڑیوں، اسمارٹ کانٹیکٹ لینسز، گوگل گلاس اور دیگر کے بارے میں نہ سنا ہو۔
مگر یہ تو وہ مصنوعات یا سروسز ہیں جو سننے میں تو حیرت انگیز ہیں مگر اکثر افراد انہیں استعمال نہیں کرپاتے مگر دنیائے انٹرنیٹ کی حکمران اس سائٹ نے ایسے متعدد حیرت انگیز فیچرز بھی متعارف کرا رکھے ہیں جو انتہائی کارآمد ہیں مگر حیرت انگیز طور پر بہت کم لوگ ہی ان کے بارے میں جانتے ہیں۔
مثال کے طور پر کیا آپ کو معلوم ہے کہ گوگل آپ کو شادی کی رہنمائی میں بھی مدد فراہم کرتا ہے؟
نہیں ناں تو گوگل کی چند حیرت انگیز مگر گمنام فیچرز کے بارے میں جانیے جو انتہائی کام کے بھی ہیں۔
1۔گوگل کی اپنی کلر نوٹس اور ریمائنڈر اپلیکشن ہے جو ڈیسک ٹاپ کمپیوٹرز اور اسمارٹ فونز دونوں میں کام کرتی ہے۔
یہ فیچر دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
2۔ اگر تو آپ کسی کام کو متعین وقت پر کرنا چاہتے ہیں یا جاننا چاہتے ہیں کہ کوئی چیز آپ نے کس وقت میں پوری کی اور آپ کے پاس اسٹاپ واچ نہیں تو کوئی مسئلہ نہیں بس گوگل سرچ پر اپنا مطلوبہ وقت مثال کے طور پر پانچ منٹ ٹائمر لکھیں وہاں ایک اسٹاپ واچ جیسا فیچر سامنے آجائے گا جو خودکار چلنے لگے گا اور وقت پورا ہوتے ہی اس میں الارم بھی بجنا شروع ہوجائے گا۔
3۔ گوگل ڈاٹ کام /اسکائی پر آپ نظام شمسی سمیت دیگر کہکشاﺅں کا انوکھا سفر کرسکتے ہیں جو گوگل آپ کو ناسا سیٹلائٹ، سلون ڈیجیٹل اسکائی سروے اور ہبل ٹیلی اسکوپ کے ذریعے فراہم کرے گا۔
گوگل اسکائی کا مزہ لینے کے لیے یہاں کلک کریں۔
4۔ گوگل این گرامز ایک ایسا زبردست ٹول ہے جس کے ذریعے آپ 1500 سے 2008 کے درمیان شائع ہونے والی 52 لاکھ کتابوں میں سے الفاظ کو سرچ کرسکتے ہیں اور ایک چارٹ کے ذریعے دیکھ سکتے ہیں کہ گزرے برسوں میں اسے کتنا استعمال کیا گیا اور اب کیا رجحان چل رہا ہے۔
یہ ٹول یہاں دیکھا جاسکتا ہے۔
5۔ اگر آپ کے پاس کوئی بہت بڑا ہندسہ ہے جیسے 92567816603 اور اسے انگریزی میں لکھنا ہوا تو ذہن پر زیادہ زور نہ دیں بس اس ہندسے کو گوگل سرچ پر لکھ کر اس کے آخر میں =english کا اضافہ کردیں وہ خودبخود اسے انگریزی زبان تبدیل کردے گا، تاہم یہ سہولت 12 ہندسوں تک ہی دستیاب ہے۔
6۔ کیا آپ اردو، چینی یا ہندی زبان میں کام کرنا چاہتے ہیں اور آپ کے کمپیوٹر میں ان زبانوں کا فونٹ یا کی بورڈ نہیں؟ اگر ہاں تو کوئی مسئلہ نہیں گوگل ان پٹ نامی ٹول پر آپ 80 مختلف زبانوں کو کسی خصوصی کی بورڈ کو ڈاﺅن لوڈ کیے بغیر ٹائپ کرسکتے ہیں۔
اس ٹول کو یہاں کلک کرکے آزمائے۔
7۔ کوئی اچھا انگریزی فونٹ تلاش کر رہے ہیں اور سمجھ نہیں آرہا؟ تو گوگل ہے ناں اور وہاں ہر فونٹ بالکل مفت دستیاب ہے جس کی کلیکشن بھی اتنی بڑی ہے کہ آپ دیکھ کر حیران رہ جائیں گے۔
یہ فیچر اس لنک کے ذریعے جاکر مستفید ہوا جاسکتا ہے۔
8۔ کسی بھی خاص موضوع پر جرنل یا مقالے کی تلاش آسان نہیں چاہے آپ انٹرنیٹ پر بھی سرچ کرلیں تاہم گوگل نے اس کے لیے اسکالر نام کا فیچر متعارف کرا رکھا ہے جو پروفیشنل جرنلز اور پیپرز سے معلومات کو سرچ کرنا انتہائی آسان بنا دیتا ہے اور یہ خاص طور پر طالبعلموں کے لیے بہت فائدہ مند فیچر ہے۔
اس سہولت کو یہاں کلک کرکے استعمال کیا جاسکتا ہے۔
9۔ گوگل آرٹ پراجیکٹ ایسا حیرت انگیز فیچر ہے جس کے ذریعے آپ اپنی ثقافت کے ایسے نایاب آرٹ ورکس کی انتہائی زبردست ریزولوشن والی تصاویر حاصل کرسکتے ہیں جو دنیا کے عظیم ترین میوزیمز میں رکھے ہوئے ہیں اور جن کی تلاش آسان نہ ہو۔
اس کے لیے یہاں کلک کریں۔
10۔ شادی کی خواہش ہے؟ فکر نہ کریں گوگل آپ کی شادی کو پلان کرنے میں مدد دے گا، آپ کی رہنمائی کرے گا کہ یہ خبر کس طرح دیگر احباب تک پہنچائیں، کون سی جگہ منتخب کریں یہاں تک کہ ایک ویب سائٹ بنانے سمیت بہت کچھ کریں۔
اس کا لنک یہ رہا۔
11۔ کیا آپ جاننا چاہتے ہیں ہر گزرتے لمحے میں لوگوں کو کس بات کی زیادہ پروا تھی؟ گوگل ٹرینڈ روزانہ کی سب سے زیادہ سرچ کی جانے والی اصطلاحات کو جاننے کا سب سے بہترین ذریعہ ہے۔
اس کو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
12۔ گوگل میپس کے فیچر پینورامیو کے ساتھ لوگ اپنی نجی تصاویر کو ان حقیقی مقامات پر پلاٹ کرسکتے ہیں جہاں انہیں کھینچا گیا ہو۔
آزمانے کو دل کرے تو یہاں کلک کریں۔
تبصرے (5) بند ہیں